منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاقی بجٹ میں وزیراعظم ہائوس اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات میں اضافہ کیے جانے کا انکشاف

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آ ن لائن) نئے بجٹ میں وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات میں 18 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ، وزیر اعظم آفس (انٹرنل) کے اخراجات میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے اضافہ جبکہ وزیراعظم آفس (پبلک) کے لیے 17 کروڑ

20 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ۔بجٹ دستاویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے لیے آئندہ مالی سال 2021ـ22ء میں مجموعی طور پر اخراجات کا تخمینہ 40 کروڑ 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ مالی سال 2020ـ21ء کے دوران یہ اخراجات 38 کروڑ 90 لاکھ روپے ہیں۔اس لحاظ سے وزیراعظم آفس کے اگلے مالی سال کے اخراجات میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا اضافہ ہے جس میں وزیراعظم سمیت دیگر افسران و ملازمین کی تنخواہوں و الاؤنسز کی مد میں 31 کروڑ 11 لاکھ 46 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال 2020ـ21ء کے دوران یہ اخراجات 29 کروڑ اٹھارہ لاکھ 43 ہزار روپے تھے۔وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین سے متعلق اخراجات میں اگلے مالی سال 2021ـ22ء کے دوران مجموعی طور پر ایک کروڑ 93 لاکھ تین ہزار روپے کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم آفس (پبلک) کے اخراجات کے لیے اگلے مالی سال2021ـ22ء کے بجٹ میں مجموعی طور پر 52 کروڑ روپے مختص کیے جارہے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2020ـ21ء کے نظر ثانی شدہ بجٹ میں یہ رقم 34 کروڑ 80 لاکھ روپے تھی اس لحاظ سے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات میں 17 کروڑ 20 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…