منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

موقع سے فوری فائدہ اٹھائیں صرف ایک پائونڈ میں بنگلہ فروخت کیلئے پیش

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کے قصبے شیلڈن کے قریب کائونٹی ڈرہم میں ایک بنگلے کی فروخت کے لیے اشتہار لگایا گیا ہے جس کی کم سے کم بولی ایک پائونڈ لگائی گئی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق دو کمروں پر مشتمل تجدید شدہ ڈالٹن کاٹیج کے باہر کی جانب دوبیت الخلا اور

سینٹرل ہیٹنگ کا نظام بھی موجود ہے۔2006 میں اس بنگلے کو 49 ہزار پائونڈ میں فروخت کیا گیا تھا لیکن اب اس کی فوری طور پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے اس کی کم سے کم بولی کی قیمت صرف ایک پائونڈ لگائی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خریدار اس بولی میں حصہ لے سکیں۔یہ بنگلہ 1930 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا ہے اوراس میں سینٹرل ہیٹنگ کی سہولت موجود ہے۔ اس بنگلے میں نئی قالینیں بچھائی گئی ہیں اورفرش کی تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے۔اس پراپرٹی کے عقب میں کشادہ صحن اور باغ بھی موجود ہے۔برطانیہ کے اس سستے ترین بنگلے کی 30 جون کو بولی ہوگی جس میں پہلی بار خریدنے والے افراد بھی شرکت کریں گے۔پراپرٹی نیلام کرنے والے ایجنٹ کا کہنا تھا کہ یہ مثالی بنگلہ متعدد ممکنہ خریداروں کے لیے موزوں ہے جس میں پہلی بار خریداری کرنے والے قیمت کی ادائیگی کے لیے ڈاون سائز کے آپشن کے ساتھ شرکت کرسکیں گے۔ایجنٹ کے مطابق اس بنگلے میں پوری طرح سے دوبارہ کام کرایا گیا ہے اور حال ہی میں بالکل نئے زینیں بھی بنائے گئے ۔رہائشی علاقے میں بنا ہوا ڈیلٹن کاٹیجس شیلڈن ریلوے اسٹیشن سے تھوڑے فاصلے پر واقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…