ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کیٹگری سی میں شامل ممالک کی نئی فہرست جاری، پاکستانیوں کو وطن واپسی کی مشروط اجازت

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) کیٹگری سی میں شامل ممالک میں کرونا کیسز کم ہونے کے بعد وہاں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فضائی سفری پابندیوں کے حوالے سے کیٹگری سی میں شامل ممالک کی تعداد کو کم کردیا۔ اب کیٹگری سی میں 38 کے بجائے 26 ممالک شامل ہیں۔سول ایوی

ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی کی نئی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق بنگلا دیش، برازیل، انڈونیشیا، ایران، عراق، جنوبی افریقہ، چلی، کولمبیا، نیپال، پیرو، فلپائن، بھوٹان سمیت دیگر ممالک پر فضائی پابندیاں برقرار ہیں۔ ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے مہینے میں کیٹگری سی میں شامل ممالک سے پاکستانیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو ریپڈ ٹیسٹ، قرنطینہ اور ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، مسافروں کی آ مد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی اجازت سے مشروط ہوگی۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کی صورت حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے مختلف ممالک کو تین کیٹگریز میں شامل کیا ہے، جس میں سے اے اور بی سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں کم ہیں جبکہ کیٹگری سی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان میں داخلے کی مشروط اجازت ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کوچوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد کورونا سے انتقال کرگئے،1194نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 194 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید

57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 38 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 34 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 ہو گئی ہے، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں،

قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 42 ہزار 717 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 8 لاکھ 75 ہزار 581 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 695 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 37 لاکھ

81 ہزار 668 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 10 ہزار 101 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 4 لاکھ 96 ہزار 228 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو

کر 3 لاکھ 43 ہزار 703 ہو گئی، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 479 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 21 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 220 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 569 ہو چکی ہے، اس سے یہاں اب تک کْل اموات 4 ہزار 203 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 65 کورونا وائرس سے

متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 769 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 152 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 292 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 723 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 562 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 5 ہزار 698 کورونا وائرس کے مریض سامنے ا?ئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…