بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

شوکت ترین نے بھی قوم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیدیا

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی قوم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیدیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ جس طرح عمران خان کہتے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں ہے، گھبرائیں نہ رواں سال ٹیکس وصولیاں 4700 ارب روپے تک پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کے پاس بہت سے لوگوں کا ڈیٹا موجود ہے جو

ٹیکس نہیں دے رہے، جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے ان کے پیچھے جائیں گے، بڑے ریٹیلرز و درمیانے ریٹیلرز کی ایک ہزار ارب سے زیادہ کی سیل ہے، جولائی سے ہی دوسرے ریٹیلرز میں پوائنٹ اف سیل سسٹم نصب کئے جائیں گے، اس سسٹم کے ذریعے 100 ارب روپے کا ریونیو آسکتا ہے، صارفین پکی پرچی لیں گے تو انعام دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صارفین کو ماہانہ 25 کروڑ روپے انعامات دیں گے جو 1 ارب تک بڑھائیں گے یہ ترکی اور باقی ملکوں میں ایسی کامیاب اسکیمیں آئیں۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزیدکہاکہ اخوت نے ڈیڑھ سو ارب روپے کے چھوٹے قرضے دئیے ہیں جس سے ریکوری 99 فیصد تک ہوئی۔انہوں نے کہاکہ کمرشل بینک جب غریب عوام کو قرضے دیں گے تو ہم انہیں ضمانت دیں گے کہ یہ پیسے واپس آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ثانیہ نشتر ہر خاندان کی آمدن کے حوالے سے ایک سروے کر رہی ہیں، اس کے مطابق یہ قرضے دیے جائیں گے، غریب کے ساتھ سیاست نہیں کرنی چاہے وہ ملک کے

کسی بھی کونے میں ہو۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کو ڈیڑھ لاکھ روپے ہر فصل کا دیں گے، ٹریکٹر لیز کرنے کے 2 لاکھ روپے دیں گے اور شہری علاقوں میں 5 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ دیں گے تاکہ وہ کاروبار کرسکے۔ انہوںنے کہاکہ ہم ہر خاندان کو اپنی چھت دیں گے۔

اس کی حد 20 لاکھ روپے تک ہے کیونکہ شہری علاقوں میں زمینیں مہنگی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جب غریب کے گھر کوئی بیمار ہوجاتا ہے تو انہیں علاج کے لیے پیسوں کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور انہیں اپنی چیزیں بیچنی پڑ جاتی ہیں تاہم صحت کارڈ سے ان کے مسائل کا حل ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ اِسکل ڈیولپمنٹ پر کام کریں تاکہ غریبوں کو روزگار مل سکے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…