جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی ہائی الرٹ جاری

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی (آن لائن، این این آئی) محکمہ موسمیات نے کل بروز اتوار شہر میں بارش کی نوید سنا دی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کل شہر میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ دوسری طرف محکمہ واسا نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی روشنی میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور اس سلسلے میں نکاسی آب کے

حوالے سے شہر میں قائم کئے گئے تمام ڈسپوزل پمپوں پر ضروری مشینری انسٹال کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز شہر میں ہوائیں چلنے کے باوجود موسم گرم رہا جس کے نتیجے میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب شہرقائد میں مون سون کے دوران ایک بارپھرمعمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔کراچی سمیت دیہی سندھ میں مون سون کے دوران ایک بارپھرمعمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، مون سون کا باقاعدہ آغاز جون کے آخری ہفتے سے ہونے کی توقع ہے، مون سون کا دورانیہ جولائی تا ستمبر 3ماہ پر مشتمل ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہونگی جب کہ اس کے مقابلے میں پاکستان کے دیگر حصوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔گزشتہ برس کراچی میں ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئی تھیں، مون سون کی بارشوں کو ماہانہ بنیاد پرمانیٹر کیا جاتا ہے، آنے میں والے دنوں میں

سابقہ پیش گوئی کے مقابلے میں تبدیلی ہونے کا امکان رہتا ہے۔دوسری جانب کراچی میں اگلے تین روزبھی معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقراررہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح و رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بونداباندی ہونے کی توقع ہے، سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مسلسل بحال رہ سکتی ہیں، زیادہ سے زیادہ پارہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، صبح میں نمی کا تناسب 60 سے 70 جبکہ شام میں 50 سے 60 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…