پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

مکہ اور مدینہ میںدرجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )سعودی عرب میں آج سے گرمی کی شدید لہر آ رہی ہے جس کے بعد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیامت کی گرمی پڑے گی۔ان دونوں شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر کئی مقامات بھی گرمی کی

اس لہر کی لپیٹ میں آ جائیں گے ، دریں اثناسعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی شہر ینبع میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ شدید گرمی کے اعتبار سے ینبع دنیا کا تیسرا گرم ترین شہر بن گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ماہر موسمیات اور القصیم یونیورسٹی میں شعبہ موسمیات کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ المسند ایک ٹویٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ینبع شہر کا درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ شہر دنیا کا تیسرا گرم ترین شہر بن گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ السابعہ شہرمیں درجہ حرارت 46.4 ڈگری، وادی الدواسر 46 ڈگری درجہ حراست کے ساتھ سعودی عرب کے گرم ترین علاقے ثابت ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب کے پانچ جزیرے سخت گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے۔ مشرق میں پاکستان اور مغرب میں افریقی خطہ گرمی کا مرکز ہوگا۔ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے آنے والے دنوں کے موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ دن کے دوران موسم گرم موسم جب کہ رات کو معتدل ہوگا۔ مکہ مکرمہ ، الباحہ ، عسیر ، جازان اور سلطنت عمان کے بلند مقامات پر ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…