جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (این این آئی)قومی کرکٹر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔انہوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف میچ میں حاصل کیا،یہی نہیں بلکہ وہ پاکستان کی جانب سے کم ترین میچوں میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن

گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی میں سعید اجمل نے 68 ، عمر گل نے بھی 68 میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں حارث رؤف نے 71 میچوں میں یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔حارث رؤف نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کا شکر ہے،کافی خوش ہوں، محنت کی تھی اس کا صلہ ملا، اس میدان پر ہی کیریئر شروع کیا، یہیں 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کوچز اور ساتھ دینے والوں کو کریڈٹ دیتا ہوں، عاقب جاوید اور لاہور قلندرز نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔حارث رؤف نے کہا کہ پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے آیا تھا تونہیں سوچا تھا کہ منتخب ہوجاؤں گا، لاہور قلندرز میرے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوا۔نوجوان کرکٹر نے کہا کہ آئندہ بھی یہی ہدف ہے کہ اپنی ٹیم کیلئے بہترین سے بہترین پرفارم کروں۔دوسری جانب پشاور زلمی کے کھلاڑی شعیب ملک کا میچ میں شکست پر کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے راشد خان کی بولنگ نے ہماری ٹیم کی کمر توڑ دی، ہمارے سارے اہم بلے بازوں کو راشد نے آؤٹ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آخر کے اوورز میں زیادہ رنز دے دیے ، توقع نہیں تھی کہ لاہور قلندرز 170 تک اسکور کرجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 170 رنز کے بعد بھی اصل فرق راشد خان کی بولنگ نے ہی کیا، ٹیم کی ضرورت کیمطابق بیٹنگ کی۔شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم کو جس نمبر پر بھی ضرورت ہوئی میں موجود رہا

ہوں، بین ڈنک اور ٹم ڈیوڈ نے جیسی بیٹنگ کی ان کی تعریف بنتی ہے، ڈنک اور ڈیوڈ نے اسٹرائیک ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے اچھی بیٹنگ کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی نے کہا کہ بطور سینیئر اپنی رائے دیتا ہوں، وہاب کو کوئی بھی مشورہ دے سکتا ہے، ہدف اپنا بہتر سے بہترکھیل پیش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاورزلمی کوشش کریگی کہ اگلے میچز میں بہترکھیل پیش کریں، ٹیموں کے درمیان زیادہ فرق نہیں، کوئی بھی آگے آ سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…