منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی بجٹ میں کم سے کم تنخواہ 20 ہزار مقرر،تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کے حوالے سے بڑی خوشخبری

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی بجٹ میں کم سے کم تنخواہ 20ہزار مقرر کر دی گئی۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافہ،پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سے کم اجرت 20 ہزار

روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، طاقتور گروپس کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کیا جائے گا، مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 12.5 فیصد کی جارہی ہے۔وفاقی حکومت نے مالی سا ل2021-22 وفاقی بجٹ میں پاور ڈویژن کی غیر ملکی امداداور ملکی وسائل کی مختلف جاری اور نئی سکیموں کیلئے 102607.047ملین روپے رکھنے کااعلان کیا ہے۔جمعہ کو پی ایس ڈی پی کے مطابق میر پور خاص میں ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب کے لئے1300ملین روپے، مستونگ میں ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب کیلئے 2500 ملین روپے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرانمیشن لائنوں کی تنصیب کے لئے 2000 ملین روپے، فیصل آباد میں ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب کیلئے 2350 ملین روپے، تاجکستان اور پاکستان کے درمیان 500KV ٹرانسمیشن لائن کے لئے 2600 ملین ،500KV اسلا م آباد ویسٹ منصوبے کیلئے 5933 ملین روپے،داسو پن بجلی منصوبے کے پہلے مرحلہ کے تحت بجلی کے حصول کے لئے 8500 ملین روپے،تربیلافائیو توسیع منصوبے سے بجلی کے حصول کے لئے 2282 ملین روپے، جامشورو کول پاور پروجیکٹ کے لئے 22000 ملین روپے اوربجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے 1010ملین روپے کے فنڈز رکھے گئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…