لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی باتیں بلیک میلنگ کے زمرے میں آتی ہیں ،وہ بلیک میلنگ کررہی ہیں جو پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے، مریم نوازکے مطابق مرضی کے فیصلے نہیں ہوں گے تو بلیک میل کروں گی، نوازشریف اور مریم نواز نظام سے باہر ہیں ،نوازشریف اورمریم کاکوئی مستقبل نہیں البتہ شہبازشریف کا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ نوازشریف اورمریم کی باتیں بھارت کوپسندآتی ہیں ان کا بیانیہ بھارت کوسوٹ کرتا ہے اور وہ خوش ہوتا ہے بھارت یہی توچاہتا ہے پاکستانی ادارے بدنام ہوں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیراعظم نے علی ظفر کی ذمہ داری لگائی، جہانگیرترین کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیم اپناکام کررہی ہے مجھے نہیں معلوم جہانگیرترین کوکونسے سے راز معلوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیٹف کے حوالے سے اچھی امید ہے ،حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت انشااللہ گرے لسٹ سے نکل جائیںگے۔
نواز،مریم نواز نظام سے باہر ،کوئی مستقبل نہیں شہباز شریف کا مستقبل ہے ‘ اسد عمرکا اعتراف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سائرس یا ذوالقرنین
-
ایک سے زائد میٹرز لگانے کے بارے میں نئی پالیسی تیار
-
ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
-
بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار
-
بڑی خوشخبری ،گیس صارفین کے لیے اہم اعلان
-
وفاقی حکومت کابجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
-
یونیورسٹی میں 21سالہ طالبہ کا اقدامِ خودکشی،پولیس تحقیقات کا دائرہ وسیع ،تفتیش میں بڑے انکشافات سامن...
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
بڑی خوشخبری، ملازمین کے لیے اضافی تنخواہ کا باضابطہ اعلان
-
دعوت ولیمہ میں عمران خان کی تصویر لہرانے پر 7افراد گرفتار














































