جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کینیڈا میں دہشتگرد نے پاکستانی خاندان کو ٹرک تلے کچل دیا

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو، اسلام آباد(این این آئی)کینیڈا میں دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روند ڈالا، جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوگیا۔ خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا۔ادھرکینیڈین

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ایک دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روند ڈالا، جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوگیا۔ خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا۔دہشتگردی کے ایک اور واقعے سے پاکستانیوں سمیت مسلم کمیونٹی تشویش کا شکار ہو گئی۔ادھرکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔کینیڈین پاکستانی رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کا مقابلہ کرکے جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔دوسری جانب وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے ساتھ واقعہ میں اسلامو فوبیا کا عنصر موجود ہے ،میرے نزدیک دہشتگردی کا واقعہ ہے ،پولیس کا رویہ اطمینان بخش ہے ، میتیں قابل شناخت نہیں ، یہ بہت بڑا المیہ ہے ،کینیڈین حکومت مسلمانوں کے اعتماد کو بحال کرنے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،جب تک مکمل

رپورٹ سامنے نہیں آ جاتی، کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتاـ منگل کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعہ کے حوالے سے اہم بیان میں کہاکہ واقعہ اتوار رات 8 بجے رونما ہوتا ہے ،اہل خانہ کو اطلاع اگلے روز دی جاتی ہے ، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ متاثرہ فیملی کے ساتھ

پہلا رابطہ ٹورانٹو میں ہمارے قونصل جنرل کا ہوا ،فیملی، اس المناک سانحہ کے باعث کرب کا شکار ہے، وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم نے ان کو میتیں پاکستان بھجوانے کی پیشکش کی ، انہوں نے کہاکہ متاثرہ فیملی نے وہیں تدفین کرنے کے متعلق آگاہ کیا ،تین بے گناہ، بے قصور نسلیں اس واقعہ سے متاثر ہوئی ہیں،پولیس کی تحقیقات کے مطابق اس واقعہ میں اسلامو

فوبیا کا عنصر موجود ہے ، انہوں نے کہاکہ میرے نزدیک یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے، ہمارے قونصل جنرل ٹورنٹو نے بتایا کہ پولیس کا رویہ اطمینان بخش ہے،جو باڈیز ملیں وہ قابلِ شناخت نہیں ،ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بہت بڑا المیہ ہے،میں بطور وزیر خارجہ پاکستان،کینیڈین وزیر اعظم سے کہوں گا کہ یہ ان کے معاشرے کا

امتحان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری آنکھیں اس غم میں نم ہیں ،ـمخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کروں گا کہ اس متاثرہ خاندان کے ساتھ مل کر اظہارِ یکجہتی کریں، اگر نماز جنازہ میں

شرکت کی اجازت ملتی ہے تو فزیکلی شامل ہوں ورنہ غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں،انہوں نے کہاکہ ابھی تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ فیزیوتھراپسٹ تھے پڑھے لکھے شخص تھے ان کا پاکستان میں تعلق لاہور سے تھا ،انہوں نے کہاکہ جب تک مکمل رپورٹ سامنے نہیں آ جاتی، کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…