2023ء میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، یہ میری پیش گوئی ہے۔۔۔ سب لکھ لیں، شاہ محمود قریشی

6  جون‬‮  2021

ملتان (آن لائن+ این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لوگ ایم این اے اور وزیر بننا چاہتے ہیں تاہم میں ان لالچوں سے بالا تر ہوگیا ہوں، 2023کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، یہ میری پیشن گوئی ہے سب لکھ لیں۔ ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ

36 سال مسلسل سیاست کی اور اپنا دامن صاف رکھا جب کہ لوگ ایم این اے اور وزیر بننا چاہتے ہیں تاہم میں ان لالچوں سے بالا تر ہوگیا ہوں، اب سیاست صرف بڑے مقصد کے لیے کروں گا، ذاتی مفاد کے لیے سیاست نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ تین مرتبہ خانہ کعبہ اورتین مرتبہ آقائے دوجہاں کے حجرے میں گیا ہوں، مجھ میں کوئی خوبی نہیں ہے یہ سب میرے مالک کا کرم ہے۔ پی ٹی آئی میں عمران خان کی حیثیت پیپلز پارٹی میں ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ہے، عمران خان جب شوکت خانم اور نمل کے لیے نکلے تو انہیں پتہ چلا کہ لوگ گلے سڑے نظام سے تنگ آ چکے ہیں، ایک دور تھا جب عمران خان کی پارٹی کا ٹکٹ کوئی نہیں لیتا تھا جب کہ 2023 کے الیکشن میں بھی اونٹ اسی کروٹ بیٹھے گا، یہ میری پیشن گوئی ہے سب لکھ لیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے منشورکے دفاع کے لیے سپاہی بن کرپہرہ دوں گا۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے جنوبی پنجاب صوبہ کو منشور میں شامل کیا۔ انہوں ے کہا کہ ملتان میں میٹرو اور فلائی اووربن گئے مگر بنیادی مسائل برقرارتھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے فنڈزدوسرے علاقوں میں

نہیں جائیں گے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت ہوتی تو ہم صوبہ بنا دیتے۔انہوں نے حکومت پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اس خطے سے وعدے کو فوری طور پر عملی جامہ پہنایا جائے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ 20 دسمبر کے رولزاینڈ بزنس سے متعلق فیصلے پرعملدرآمد میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے بجٹ میں پیسہ رکھا گیا مگر خرچ کیوں نہیں ہوا؟مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پنجاب حکومت اس معاملے کوجلد حل کریگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…