منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی

datetime 25  اپریل‬‮  2024
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی۔اوگرا نے آئل ریفائنریز کو خط بھیج دیا جس میں کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن سے تیل کی صنعت اور عوام پر پڑنے والے اثرات کو سمجھتے ہیں، اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ مکمل غور اور وسیع تر مشاورت سے کیا جائے گا۔وزیراعظم آفس کی ہدایت پر تیل قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے کچھ نکات کا خاکہ بنایا گیا لیکن آئل پرائیسز ڈی ریگولیشن پالیسی کے بارے میں حتمی فیصلہ وفاقی حکومت پر منحصر ہیڈی ریگولیشن پالیسی پر فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر کو شامل کرکے کیا جائے گا لہذا آئل ریفائنریاں سمجھدار اسٹیک ہولڈرز ہیں سنجیدہ رویے اختیار کریں۔

قبل ازیں، پاکستان پیٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کی صورت میں ملک گیر سطح پر پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی ریگولیشن سے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں 20روپے زیادہ قیمت پر فروخت ہوگا اور تیل کی اسمگلنگ پہلے ہی بڑا مسئلہ ہے جس میں اصافہ ہوجائے گا، ایران سے معاہدہ کیا جائے تو عوام کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تیل کی صنعت پر 75فیصد کنٹرول صرف تین بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا ہے، ڈی ریگولیشن کی صورت میں پہلے مرحلے میں احتجاجی بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں کیونکہ ڈی ریگولیشن سی صنعت تباہ ہو جائے گی۔اس موقع پر ملک خدا بخش نے کہا کہ ہم ڈی ریگولیشن کے خلاف عدالت جانے سمیت تمام احتجاج کریں گے، عوام معیاری پیٹرول سے محروم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اوگرا نے 52 کمپنیوں کو لائسنس دے رکھا ہے جس میں صرف 3 کمپنیاں معیاری پیٹرول درآمد کر رہی ہیں۔

عبالسمیع خان نے کہا کہ حکومت بہت چالاکی سے اپنے اوپر بوجھ ڈالے بغیر قیمتیں بڑھا رہی ہے، اوگرا نے ای سی سی میں اپنی سفارشات بھیج دی ہیں، اگر حکومت خود ہی ایسے فیصلے کرے گی تو ہم پیٹرول پمپ بند کرنے پر مجبور ہوں گے، اسمگلنگ کے ذریعے پیٹرول آرہا ہے جسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔ حکومت ایران سے پیٹرول لے تو پیٹرول سستا بھی ہوجائے گا اور اسمگلنگ بھی ختم ہوجائے گی۔ایک سوال کے جواب میں سمیع خان نے کہا کہ ایران سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے، ایران سے خام تیل کی خریداری کا معاہدہ کیا جائے تا کہ اسمگلنگ کا معاملہ ختم ہو جبکہ ایران سے خریدے گئے خام تیل کو مقامی طور پر ریفائن کیا جاسکتا ہے۔ ہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار نہیں چاہتے۔ اوگرا کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…