منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد نبوی ۖمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد

datetime 26  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی)مسجد نبوی ۖکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبویۖ آنے والے زائرین کی تعداد 59 لاکھ 60 ہزار 724 ریکارڈ کی گئی۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی ۖکے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والے زائرین کی تعداد 59 لاکھ 60 ہزار 724 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 5 لاکھ 98 ہزار 939 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی جبکہ 2 لاکھ 54 ہزار 209 افراد نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔

ان میں ایک لاکھ 23 ہزار 932 مرد جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار 277 خواتین شامل تھیں۔انتظامیہ نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 9172 معمر اور معذورافراد کو مخصوص خدمات فراہم کی گئیں۔ مسجد نبوی کی لائبریری میں دستیاب علمی خدمات سے 12884 افرادنے استفادہ کیا اور دو ہزار افراد نے نمائشوں اورعجائب گھروں کا دورہ کیا۔مسجد نبویۖ کی انتظامیہ نے مزید کہا ایک لاکھ 53 ہزار 68 مردو خواتین کو تحائف پیش کئے گئے۔

مسجد نبوی کے صحنوں میں گالف گاڑیوں کے ذریعے 61207 زائرین کو خدمات فراہم کی گئیں۔فلیڈ ٹیم کی جانب سے 22 ہزار 627 افراد کو مختلف خدمات فراہم کی گئی جبکہ متعددد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 157464 رہی۔مسجد نبویۖ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آب زم زم کی ایک لاکھ 80 ہزار 880 بوتلیں تقسیم کی گئیں علاوہ ازیں 2 لاکھ 26 ہزار 193 افطار پیکٹ زائرین میں تقسیم کئے گئے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…