پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاق سے جو پیسہ سندھ گیا اس سے سرے محل بنا، ڈائمنڈ کے نیکلس بنے، دبئی میں ٹاور کھڑے ہوئے اور فرانس میں جائیدادیں خریدی گئیں، اسد عمر

datetime 6  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے حکومت سندھ کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا ہے، عمران خان تعصب کی سیاست نہیں کرتے، وفاق سے پہلے جو پیسہ سندھ گیا، اس سے سرے محل بنے، ڈائمنڈ کے نیکلس بنے، دبئی میں ٹاور کھڑے ہوئے اور فرانس

میں جائیدادیں بنیں لیکن عوام پر پیسہ خرچ نہیں ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمرنے کہاکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے تو تعصب کیا جارہا ہے اور بہت کم منصوبے اور سندھ کے عوام پر ترقیاتی اخراجات نہیں کیے جارہے ہیں جبکہ دوسرے صوبوں میں زیادہ کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے آخری تین سال میں سندھ میں وفاقی حکومت کے منصوبوں کے لیے رکھے گئے پیسے دیکھیں اور پچھلے سال، رواں برس اور اگلے سال کو دیکھ لیں تو ہماری حکومت کے تین سال میں کم از کم 32 فیصد زیادہ رقم رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2020اور 2021 کا پی ایس ڈی پی کل این ای سی کے سامنے رکھا جائے گا، جس میں سندھ کے لیے جو رقم رکھی گئی ہے وہ ریکارڈ اور پاکستان کے کسی بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے لیے اتنے منصوبے نہیں رکھے گئے۔اسد عمر نے کہا کہ وزیراعلی شاید اس لیے کنفیوژ ہورہے ہیں کہ وہ سندھ کے عوام اور سندھ کی حکومت میں تفریق نہیں کر پا رہے ہیں۔وزیراعلی سندھ کومخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی صاحب آپ سندھ کی حکومت ہیں لیکن سندھ کے عوام نہیں ہیں اور ہم نے پیسہ سندھ کے عوام پر خرچ کرنا ہے، حکومت سندھ پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے پاس پہلے جو پیسہ گیا

اسے سرے کے اندر شان دار محل بھی بنے، اسے سوئٹزرلینڈ کے اندر ڈائمنڈ کے ہار بھی ملے، اسے دبئی میں ٹاور بھی کھڑے ہوگئے اور فرانس میں جائیدادیں بنائی گئیں لیکن وہ پیسہ سندھ کے اندر نہیں لگا۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام کو پتہ ہے میں کیا بات کررہا ہوں کیونکہ شہری علاقوں اور پاکستان کے دیگر شہریوں کو معلوم نہ ہو کہ

اس وقت سندھ کے کیا حالات ہیں۔۔انہوں نے کہاکہ وفاق کا دیا ہوا پیسہ سندھ میں نہیں لگا، پیپلز پارٹی این ایچ اے پر وفاق سے سوال پوچھ رہی ہے، پیپلز پارٹی نے موٹر ویز بنانے پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ 2018 سے پہلے کے 3 سال کے وفاق کی جانب سے سندھ کے منصوبوں کے لیے رقم دیکھ لیں، ہماری

حکومت کے 3 سالوں میں سندھ کے منصوبوں کے لیے 32 فیصد زائد رقم رکھی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے لیے دو تاریخی پیکیج کا اعلان کیا، اس کے اندر شہری اور دیہی علاقوں کو بھی رکھا گیا اور ان دونوں پیکجز میں مجموعی طور پر 18 اضلاع شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان پیکجز میں وفاقی

حکومت پی ایس ڈی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ذریعے جومنصوبے بنا رہی اور وفاقی ادارے اپنے بجٹ سے جو کام کر رہے ہیں وہ ایک ہزار ارب روپے سے زیادہ بنتا ہے اور یہ تین سال کے اندر پورے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں کے فور کا منصوبہ ہے جو سالہا سال سے رکا ہوا ہے، اس کی ہم نے ذمہ داری لی

ہے، کراچی میں محمود آباد، گجر نالے پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں اور اگلے سال اس کو مکمل کرنے کے لیے مزید اربوں روپے دیے جارہے ہیں۔سندھ میں وفاق کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن جو ٹرانسپورٹ کا ماڈل منصوبہ ہے وہ ستمبر تک مکمل ہونے جارہا ہے، اس کے لیے پیسے رکھے گئے

ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ساڑھے 6 ارب روپے سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے منصوبے کے لیے رکھے گئے، حیسکو کے منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے، سندھ کی جامعات کے لیے 8 ارب کی رقم رکھی گئی۔انہوں نے کہاکہ ملتان سکھر موٹروے منصوبے کو ہم نے مکمل کیا، 98 ارب روپے ادا کیے، سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کی منظوری ہوگئی ہے، جس پر 200 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ پیپلز

پارٹی نے موٹر ویز بنانے پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا اور این ایچ اے پر ہم سے سوال پوچھ رہی ہے، عمران خان تعصب کی سیاست نہیں کرتے، صوبائی حکومت سندھ کارڈ استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے سندھ میں مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وزیراعلی صاحب آپ سندھ کی حکومت ضرور ہیں سندھ کی عوام نہیں، عمران خان نے سندھ میں دو تاریخی پیکیج کا اعلان کیا، شہری اور دیہی علاقوں کو کور کیا۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…