پرویز رشید نے اپنی ہی جماعت کے سینئر رہنما مشاہد حسین سید پر چڑھائی کردی ، سنگین ترین الزام لگا دیا

6  جون‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے اپنی ہی جماعت کے رہنما پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ” انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہمارے ہاں روز کا معمول ہیں، اسکی سینٹ کمیٹی نشانہ بننے والوں کو تحفظ اور انصاف مہیا کرانے کا ایکذریعہ ہے، افسوس ہے کہ مشاہد حسین سید نے

اسکی سربراہی حکومت کو دے کر دفاع کی کمیٹی حاصل کر لی، اب متاثرین کی آہوں کے مجرم ہم بھی ہوں گے”دوسری جانب سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سینیٹر طلحہٰ محمود سینیٹ کی کمیٹی برائے فنانس اور ریونیو کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین، تحریکِ انصاف کے سینیٹر محسن عزیز کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس احمد عمر احمزئی سینیٹ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین جبکہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن قائمہ کمیٹی برائے وزارتِ خارجہ کی چیئرمین ہوں گی۔سینیٹ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے چیئرمین ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری، قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین تحریکِ انصاف کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو ہوں گے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانیامور کے چیئرمین پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر، کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین پیپلز پارٹی ہی کے سینیٹر رضا ربانی قائمہ مقرر کیئے گئے ہیں۔تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری قائمہ کمیٹی برائے وزارتِ انسدادِ منشیات کے چیئرمین، جبکہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سینیٹر کہدہ بابر ہوں گے۔ کمیٹی برائےتعلیم و تربیت کے چیئرمین مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی ہوں گے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارتِ ہائوسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین سینیٹر حاجی ہدایت اللّٰہ خان، کمیٹی برائے کشمیر افیئر کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر جبکہ کمیٹی برائے وزارتِ ہیلتھ سروسز کے چیئرمین تحریکِ انصاف کے سینیٹر ہمایوں خان مہمند مقرر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…