مجھے پْرانی زندگی کے طعنے ،دھمکیاں دینے والے جان لیں مجھے دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا،اللہ ہی میری عزت کی حفاظت کرنے والا ہے، رابی پیرزادہ

5  جون‬‮  2021

کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اْن کے ماضی کی وجہ سے اْنہیں تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو کھری کھری سْنا دی۔ رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اْنہوں نے بتایا کہ اْنہوں نے قرآن پاک کے 9 سپارے مکمل کرلئے ہیں۔سابق گلوکارہ نے کہا کہ ’اْنہیں دینِ

اسلام کے مطابق زندگی گْزارنا بہت اچھا لگتا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ اسی طرح اپنی خدمات سرانجام دیتی رہیں‘۔اْنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے ناقدین کو بڑے ہی پْرسکون انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے وہ بہن بھائی جو دن رات مجھے میری پْرانی زندگی کے طعنے اور دھمکیاں دیتے ہیں وہ جان لیں مجھے فرق نہیں پڑتا‘۔رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’مجھے بالکل بھی فرق نہیں پڑتا کہ کس کے موبائل یا اِن باکس میں میرا ماضی ہے‘۔سابق گلوکارہ نے لکھا کہ ’مگر یہ جان لیں اب رابی اپنے اللہ تعالیٰ کی ہے اور وہی میری عزت کی حفاظت کرنے والا ہے‘۔یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے ملالہ یوسفزئی کے شادی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’بہن میں نے موسیقی چھوڑ دی ہے، مگر آپ کو دیکھ کر مرحوم نصرت فتح علی خان یاد آگئے، کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے۔‘اْنہوں نے کہا تھا کہ ’ہم مسلمان کسی کیلئے گالیاں یا فسق باتیں نہیں کرتے لیکن ہاں اْمید ضرور کرتے ہیں کہ دین کے حوالے سے منفی بیانات دینے والے افراد ہمارے دینِ اسلام کی نمائندگی نہ کریں‘رابی پیرزادہ کے اس ٹوئٹ کے بعد سے سوشل میڈیا پر اْنہیں اْن کے ماضی کی وجہ سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ساتھ ہی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…