منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پشاور یونیورسٹی میں 5 ارب اور 20 کروڑ سے زائد کی بے قاعدگیاں اور بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پشاور یونیورسٹی میں 5 ارب اور 20 کروڑ سے زائد کی بے قاعدگیاں اور بے ضابطگیاں سامنے آگئیں ،آڈیٹر جنرل خیبر پختونخوا نے پشاور یونیورسٹی میں پانچ ارب 20 کروڑ سے زائد کے 52 اڈٹ اعتراضات کی نشاندہی کردی۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق اڈٹ اعتراضات سال 2019-2020 پر لگائے

گئے ہیں۔غیر مصدقہ سرمایہ کاری کرنے پر ایک ارب 42 کروڑسیزائد اورغیرتصدیق شدہ امدن کی دستاویزات فراہم نہ کرنے پرایک ارب 17 کروڑ سیزائدکے نقصانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق تنخواہوں اور پینشن کی مد میں غیرتصدیق شدہ اخراجات پر 57 کروڑ 18 لاکھ سے زائد کیاعتراضات لگائے گئے ہیں۔ جی پی فنڈ کاریکارڈدرست نہ رکھنے پر32 کروڑ 85 لاکھ سیزائد جبکہ ماہانہ پینشن بینک میں فنڈزمنتقل نہ کیے جانے پر32 کروڑ 50 لاکھ کیاعتراضات سامنیاآئے ہیں۔ ریٹائرڈ ملازمین کو بغیر اجازت کے17 کروڑدس لاکھ اسی ہزار کیالاونس جاری کیے گئے بغیردستاویزات کے بلوں اور دیگر اخراجات کی مد میں 16 کروڑ 84 لاکھ سے زائد جاری کیے گئے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے کالجز میں تدریسی عملہ میں غیر منصفانہ کام کی تقسیم کے باعث 8 کروڑ 98 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔کیمپس مینجمنٹ سلوشن کے نام تیار نظام استعمال نہ کرنے پر 7 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا ،یونیورسٹی کو غیر مصدقہ ہاوس سبسڈی کی ادائیگی میں 5 کروڑ 71 لاکھ سے زائد کے اعتراضات سامنے آئے۔بغیرمنظوری پی ایچ ڈی الاونس وصول کرنے پردوکروڑ61 لاکھ سے زائد کے اعتراضات سامنے آئے۔کینٹین اور تندور کا کرایہ وصول نہ کرنے پر دو کروڑ 53 لاکھ ، جبکہ اساتذہ کو زیادہ ادائیگی پر ایک کروڑ 38 لاکھ کا نقصان ہوا ہے جبکہ پراجیکٹ سٹاف کو پی سی ون میں منظور رقم سے اضافی ادا کرنے پر 73 لاکھ کا نقصان ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…