اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یہ بات 2006ء کی ہے جب دو پاکستانی بھائیوں نے اپنے ملک میں رئیل اسٹیٹ کے پورے لینڈسکیپ کو بدلنے کا سوچا تھا انہوں نے زمین ڈاٹ کام کے نام سے ایک ڈومین خریدی اور کام کاآغاز کیا۔ یہ محض ایک آئیڈیا تھا، دوکمروں کے چھوٹے سے فلیٹ سے ہوتا ہوا آج یہ پاکستان کے30 سے زائد شہروں، 3500
سے زائد ملازمین، ساڑھے5 ملین سے زائد وزٹرز سے ہوتا ہوارئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کی دروازے پر آ کھڑا ہوا ہے۔ جب یہ آئیڈیا شروع ہو ا تھا تو ہمارے ڈی این اے کے عین مطابق اس کی مخالفت بھی ہوئی، اس کا مذاق بھی اڑایا گیا اور اس کی راہ میں مبینہ طو ر پر روڑے بھی اٹکائے گئے۔تاہم، بانیان کی صاف نیت کے باعث اللہ نے اس آئیڈیے میں برکت دی کہ یہ نہ صرف پاکستان میں کامیاب ہوا بلکہ دیگر لوگ بھی نیلے پیلے لال گلابی رنگوں کے ساتھ اس ہی آئیڈیے کو کاپی کرتے چلے گئے۔ تاہم آج بھی زمین ڈاٹ کام کو پاکستان میں ڈیجیٹل رئیل اسٹیٹ کا بانی کہا جاتا ہے اور اس میدان میں زمین ڈاٹ کام کی قائدانہ صلاحیتیں سب کے سامنے ہیں۔اگر ہم دیکھیں تو زمین ڈاٹ کام نے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈکیا ہے۔ پہلے پراپرٹی کو دیکھنے کیلئے دھوپ، سردی، گرمی، بارش الغرض موسمی حالات کودیکھنا پڑتا تھا، اب یہ سارا کام ایک کلک کے فاصلے پر ہے۔ زمین ڈاٹ کام پر لاکھوں پراپرٹیز کی تصاویر، ویڈیوز اور تمام تر تفصیلات موجود ہیں۔ پہلے پراپرٹی ڈھونڈنے کیلئے کاغذی نقشوں کو بروئے کار لایا جاتا تھا، اب یہ کام زمین ڈاٹ کام کی ایک پراڈکٹ پلاٹ فائنڈر کی مدد سے چند لمحوں میں ہو جاتا ہے۔ کس علاقے میں پراپرٹی کی قیمت میں کمی یا اضافہ ہو رہا ہے، یہاں رحجان کیا ہے، یہ سب کچھ زمین
کے انڈیکس کی مدد سے پتہ چل جاتا ہے۔گھر کیلئے قرض ودیگر معاملات کیلئے ہوم فنانس کی سہولت ویب سائٹ پر دستیا ب ہے۔ رئیل اسٹیٹ کی تازہ ترین خبریں، علاقوں کی رہنمائی سمیت اس ویب سائٹ پر رئیل اسٹیٹ سے متعلق تقریباً سب ہی کچھ موجود ہے۔ لہذا ہم مجموعی طور پر دیکھیں تو زمین ڈاٹ کام نے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ
سیکٹرکو ہاتھ کی ہتھیلی میں پہنچا دیا ہے جس سے لوگوں کیلئے آسانی پیدا ہوئی ہے اور بہت سے لوگ اب اس شعبے سے وابستہ ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ زمین ڈاٹ کام پاکستان اور دبئی میں 20 سے زائد بڑے پراپرٹی ایکسپوز کاانعقاد کر چکا ہے، جس میں لاکھوں لوگ شریک ہو چکے ہیں۔ یہ ایک جانب تو زمین ڈاٹ کام کے اہم
کردار کو پاکستان کے رئیل اسٹیٹ شعبہ میں ظاہر کرتا ہے وہیں دوسری جانب یہ اس بات کی غمازی بھی ہے کہ عوام کا زمین ڈاٹ کام پر کس قدر گہرا اعتماد ہے۔ یہاں یہ کہنا بھی ضروری ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے جڑے ہوئے ڈویلپر اور ایجنٹس بھی زمین ڈاٹ کام پر اعتماد کرتے ہیں۔ اس وقت ایجنسی ایفلیٹ پروگرام کے تحت ساڑھے
آٹھ ہزار ایجنسیاں کام کر رہی ہیں اورپاکستان بھر سے 61 ہزار سے زائد رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں زمین کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ زمین ڈاٹ کام کے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس بھی اپنی مثال آ پ ہیں۔اگر صرف لاہور کی مثال لیں تولاہور کی آبادی کافی بڑھ چکی ہے، ایسے میں شہر میں رہائش کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو چکے تھے، ایک جانب زمین
کم اور دوسری جانب گھروں کی طلب زیادہ تھی تو ایسے میں زمین ڈاٹ کام نے ایک قدم آگے بڑھ کر کئی ایک اپارٹمنٹس کے پراجیکٹس متعارف کروائے جو بہت جلد فروخت ہوگئے، لہذا ہم کہ سکتے ہیں کہ لاہور میں اپارٹمنٹ کلچر متعارف کروانے میں زمین ڈاٹ کام کا کلیدی کردار ہے۔مختلف پراجیکٹس کی مارکیٹنگ اور سیلز کے
منصوبے کے تحت بھی زمین ڈاٹ کام کے ہزاروں مطمئن اور خوش صارفین ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان بھر میں 100سے زائد رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کی مارکیٹنگ اور سیلز زمین ڈاٹ کام کی جانب سے کی جا رہی ہے۔لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے دیگر اہم شہروں میں زمین ڈاٹ کام کے اعتماد کے ساتھ منصوبے
جاری ہیں۔ اس سے جہاں پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری مستفید ہوتی ہے تودوسری جانب مجموعی ملکی معیشت کو بھی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ یہاں یہ ذکر کرنا بہت ضروری ہے کہ کے وہ تمام پرا جیکٹس جن کی مارکیٹنگ اور سیلز کی ذمہ داری صرف زمین ڈاٹ کام کے پاس موجود ہے، وہ سو فیصد شفاف ہوتے ہیں اور کوئی ایسا منصوبہ
آن بورڈ نہیں ہوتا ہے جس کی دستاویزات میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی شائبہ ہوتا ہے۔ زمین ڈاٹ کام کو مجموعی طور پردیکھا جائے تو یہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اہم کردار کا حامل ہے، یہ ایک جانب ڈیجیٹل رئیل اسٹیٹ کا بانی ہے تو دوسری جانب ملکی معیشت کی بہتری میں اپنے اہم کردار کی وجہ سے الگ پہچان کا حامل بھی ہے۔