ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

35سال کی عمر کے بعد بچہ پیدا کرنے والی خواتین ذہنی طور پر بہت تیز ہو جاتی ہیں،سائنسدانوں نے حیرت انگیز خوشخبری سنا دی

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )متعدد تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ نوجوان مائوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں مگر اب سائنسدانوں نے نسبتاً زیادہ عمر میں بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو بھی ایک خوشخبری سنا دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے

مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’’35سال کی عمر کے بعد بچہ پیدا کرنے والی خواتین ذہنی طور پر بہت تیز ہو جاتی ہیں۔ ان کے برعکس جو خواتین عمر کی 20کی دہائی میں بچے پیدا کرکے فارغ ہو جاتی ہیں. انہیں ادھیڑ عمری میں جا کر انکی ذہنی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔‘‘رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں مختلف عمر میں آخری بچے کو جنم دینے والی 830خواتین کی ذہنی استعدادکار کا تجزیہ کیا۔ جس میں ثابت ہوا کہ 35سال سے زائد عمر میں آخری بچے کو جنم دینے والی خواتین ذہنی طور پر زیادہ مستعد اور تیز تھیں۔یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ چونکہ بچے کی پیدائش پر ماں کے جسم میں مختلف ہارمونز کی کثیر مقدار پیدا ہوتی ہے چنانچہ یہی ہارمون ان خواتین کی دماغی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ تھوڑی عمر میں آخری بچہ پیدا کرنے والی خواتین کے جسم میں یہ ہارمونز پیدا ہوئے کافی وقت بیت چکا ہوتا ہے اس لیے ان کی ذہنی صلاحیت کم ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…