جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

جعلی پائلٹس بارے غلام سرور خان کا بیان پی آئی اے کو بھاری پڑ گیا،6 ماہ میں اربوں کا نقصان

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزارت ہوا بازی نے بتایا ہے کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور کے پائلٹس سے متعلق بیان دینے سے 6 ماہ میں فلائٹس آپریشن متاثر ہونے کے باعث پی آئی اے کو 7.9 ارب کا نقصان ہوا۔ جمعرات کو وزارت ہوا بازی نے تحریری جواب جمع کرایا کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور کے پائلٹس سے متعلق بیان دینے سے 6 ماہ میں

فلائٹس آپریشن متاثر ہونے کے باعث پی آئی اے کو 7.9 ارب کا نقصان ہوا۔بتایاگیاکہ ئلٹ کے جعلی لائسنسوں کے حوالے سے 2020 کے بیان کے بعد پروازکی بندش کی وجہ سے ہونے والا تخمینی نقصان گزشتہ چھ ماہ کے دوران 7.9ارب ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے سے سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہوئے سات سو سے زائد لوگوں کو نکالا گیا،262پائلٹس کی ڈگریوں کا جعلی ہونے کا شبہ تھا،انکوائری کے بعد پ50 پائلٹس کو نکالا گیا ہے،32 پائلٹس کو معطل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظورکرلیا گیا۔ سینٹ اجلاس کے دور ان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بل پر اپوزیشن کے تحفظات سامنے آئے۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ قانون سازی کو اس طرح بلڈوز کرنا ہمیں منظور نہیں۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ دوستوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی میں بہت اہم معاملات ہونگے۔ اعظم نذیر تار ڑ نے کہاکہ پہلے بھی سی پیک اتھارٹی کا بل بھی ایسے منظور کیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاک ہاس طرح ہاوس کو بلڈوز نہ کیا جائے۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ یہ بل قومی اسمبلی سے سے منظور کیا گیا،سینیٹ کی کمیٹیاں نہیں بنی تھی،آج منظور نہ ہوا تو لیپس ہو جائیگا،۔پبلک پرائیویٹ

پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور کرلیا گیا۔وفاقی وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بل کی منظوری پر پورے ایوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اس سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا،بالخصوص ریلوے کا شعبہ اس سے مزید ترقی کریگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…