اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر مذہبی امور عبداللطیف آل الشیخ نے مساجد کے لاڈئو سپیکرز کی آواز دھیمی رکھنے کی حمایت کر دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللطیف الشیخ نے مساجد میں لاوڈ سپیکرز کی آواز کو کم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
نمازیوں کو اذان کی آواز کا انتظار کرنے کی بجائے مقررہ وقت پر مسجد پہنچ جانا چاہئے۔انہوں نے اپنے جاری ویڈیو بیان میں فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نمازیوں کو اذان کی آواز کا انتظار کرنے کی بجائے مقررہ وقت پر مسجد پہنچ جانا چاہئے۔مذہبی امور کے وزیر نے مزید کہا کہ ٹیلی وژن کے ذریعے ہر گھر میں اذان کی آواز پہنچ جاتی ہے اور وقت دیکھنے کی سہولت بھی سب کے پاس ہے اس لیے بہت تیز آواز میں لاوڈ سپیکر کے استعمال کی ضرورت نہیں۔جس سے بچے اور بیمار بزرگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مساجد کی انتظامیہ نے بیرونی لاوڈ اسپیکروں کے استعمال کے حوالے سے وضع کردہ طریقہ کار پر فوری طور پرعمل درآمد شروع کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امور سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم کے ذریعے مساجد میں لاوڈ اسپیکرکے استعمال کے حوالے سے جاری کردہ نئے احکامات پرعمل درآمد کی نگرانی کررہی ہے تاکہ نمازیوں کو خشوع وخضوع کی ہرممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔