راولپنڈی(آن لائن) جنوبی وزیر ستان ضلع کے علاقے کانی گرم میں ایک فوجی چیک پوسٹ کے نزدیک باروی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکارجام شہادت نوش کرگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار لانس نائیک وقاص احمد کی عمر 26سال اور کراچی کا رہائشی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے گھیراؤ اور تلاشی آپریشن شروع کررکھا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور ہمارے بہاد ر فوجیوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزیدتقویت دیتی ہیں۔