منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے آنے والے مسافروں کے لیے نئے سفری قوانین جاری، کئی پاکستانی استنبول میں پھنس گئے

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترکی کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں پر 14دن کی قرنطینہ کی پابندی سے متعدد پاکستانی استنبول میں پھنس گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ ترک حکام سے رابطے میں ہے، پاکستانی مسافروں نے قواعد و ضوابط کے اعلان سے قبل اپنا سفر شروع کیا تھا۔ سفارتخانے

کی درخواست پر ترک حکام نے ایک دن کی چھوٹ یکم جون 2021 کیلئے منظور کی تھی۔ ایئرپورٹ پر پی سی آرٹیسٹ کے منفی آنے پر مسافروں کو ترکی داخلے کی اجازت ہوگی۔ترک حکام کی جانب سے پاکستان سے آنے والے مسافروں کے لیے کے نئے سفری قوانین جاری کیے گئے ہیں۔یکم جون سے پاکستان سے آنے والے تمام مسافروں پر ترک حکام کی جانب سے 14 دن کی قرنطینہ کی پابندی کے نئے فیصلے کے بعد پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے ترک حکام سے رابطہ قائم کیا ہے۔نئے ترک سفری قوانین کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جو 31 مئی اور یکم جون کے درمیانی رات سفر کر رہے تھے استنبول ہوائی اڈے پر پھنس کر رہ گئے تھے، ان تمام پاکستانیوں کو اس صورتِ حال سے بچانے کے لیے پاکستانی سفارت خانے نے ترک حکام سے رابطہ قائم کرتے ہوئے منفی پی سی آر ٹیسٹ رکھنے والے پاکستانیوں کو ترکی داخل ہونے کی اجازت دلوائی ہے۔انقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل استنبول نے پاکستانی مسافروں سے مسلسل رابطہ قائم کر کھا ہے تا کہ ان ضوابط کے اثرات کو کم سے کم کیا جاسکے اور پاکستانی مسافروں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کی جاسکے۔پاکستان سے ترکی آنے والے مسافروں سے گزارش ہے کہ ترک حکام کی نئے سفری ضوابط کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے سفری منصوبوں کا از سر نو جائزہ لیں۔ ترک حکام وقتاً فوقتاً ان ضوابط پر نظر ثانی کرتے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…