جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرونا ویکسی نیشن کے بعد نادرا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ‎

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )کرونا ویکسی نیشن کے بعد نادرا سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ ۔ اگر آپ کرونا ویکسی نیشن کروا چکے ہیں یعنی آپ کو دونوں ڈوز لے چکے ہیںتو آپ نہایت آسان طریقے کیساتھ نادرا کا سراٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیح ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کی کوئی بھی ویکسین لگوانے کے بعد نادرا کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے،

اس کی اہمیت یوں ہے کہ اسے آپ کو مختلف جگہوں پر پیش کرنا پڑ سکتا ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق کرونا ویکسینیشن کروانے والے افراد نادرا کا یہ سرٹیفکیٹ نہایت آسانی سے آن لائن حاصل کر سکتے ہیں، اس کے لیے آپ کو نادرا کے دفتر بھی جانا نہیں پڑتا۔اس کے لیے آپ کو امیونائزیشن کے لیے بنائی گئی نادرا کی خصوصی ویب سائٹ پر جانا پڑے گا، جہاں آپ سے قومی شناختی کارڈ نمبر، شناختی کارڈ کی تاریخ کا اجرا اور موبائل نمبر مانگا جائے گا، جسے پُر کر کے آپ اپنا امیونائزیشن سرٹیفکیٹ دیکھ سکیں گے۔سب سے پہلے آپ مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر جائیں:https://nims.nadra.gov.pk/nims/registration۔ یہاں فارم پر درکار معلومات درج کرنے کے بعد آپ کا سرٹیفکیٹ بن جائے گا، جسے نہ صرف آپ ویب سائٹ پر چیک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں بلکہ اس کا پرنٹ آؤٹ بھی لے سکتے ہیں۔اس امیونائزیشن سرٹیفکیٹ میں آپ کی تاریخ پیدائش، قومی شناختی کارڈ نمبر اور قومیت لکھی ہوگی، اسی طرح آپ کو دونوں ڈوزز کس اسپتال یا ویکسینیشن سینٹر میں لگی ہیں، اس کی معلومات بھی درج ہوگی۔نیشنل امیونائزیشن منجمنٹ سسٹم (این آئی ایم ایس) اور نادرا کے اشتراک سے کرونا ویکسینیشن کی دونوں ڈوز لگوانے والے افراد اپنا ڈیٹا اوپر دیے گئے لنک سے چیک کر سکتے ہیں۔امیونائزیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی فیس 100 روپے ہے، جو افراد آن لائن فیس جمع نہیں کرا سکتے وہ نادرا دفاتر سے جا کر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔دوسری جانب  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے تعاون سے ملک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ ایک زوم میٹنگ منعقد کی جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کی۔ اجلاس میں چیمبرز اور ایسوسی ایشنز میں کرونا ویکسی نیشن سینٹرزقائم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تا کہ تاجر وصنعتکار برادری، ان کے ملازمین اور اہل خانہ کو ویکسین لگا کر کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جائے اور کاروبار پر عائد پابندیاں ختم کی جائے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرسردار یاسر الیاس خان نے راولپنڈی،

پشاور اور کوئٹہ چیمبرز کے صدور کے ہمراہ میٹنگ میں شرکت کی جبکہ پاکستان بزنس کونسل، ایف پی سی سی آئی، اوورسیز چیمبر، چین سٹور ایسوسی ایشن، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، لاہور، ملتان، بھاولپور، سرگودھا، مردان اور کراچی سمیت دیگر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران نے بذریعہ زوم میٹنگ میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر

برائے منصوبہ بندی و ترقی اور چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ حکومت کے صحیح فیصلوں کی وجہ سے اس سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 5فیصد اور اگلے سال میں 6 فیصدمتوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز میں کرونا ویکسی نیشن سنٹرز قائم کرنا چاہتی ہے تا کہ تاجر برادری اور ان کے ملازمین و اہل خانہ کو ویکسین لگائی جائے جس سے کرونا کا پھیلاؤ رکے گا اور تمام کاروبار کھولنا ممکن ہو گا۔ انہوں نے چیمبرز کے عہدیداران کے

ساتھ ویکسی نیشن سنٹرز کے قیام کا منصوبہ شیئر کیا اور اس پر جلدعمل درآمد کیلئے ان سے بھرپور تعاون کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبرز و ایسوسی ایشنز مذکورہ سنٹر کے قیام کے لئے اپنے متعلقہ علاقے کے ڈی ایچ او (ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس) اور ڈی سی او (ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفس) کے ساتھ رابطے کے لئے ایک فوکل پرسن نامزد کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان سنٹرز پر ویکسینز کی فراہمی کا انتظام کرے گی اور ان سنٹرز کو نادرا کے سسٹم سے منسلک کیا جائے گا تا کہ ویکسی نیشن کا ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ ہوتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانے کے لئے ملک میں

ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد کو موجودہ 1700 سے بڑھا کر 4000 سے زائد کرنا چاہتی ہے کیونکہ کرونا وائرس سے نکلنے اور کاروباری سرگرمیاں معمول پر لانے کا یہی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کرونا وائرس کی مثبت شرح میں کمی کے تناسب سے کاروبار پر عائد پابندیاں کم کی جائیں گی۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے مطالبہ کیا کہ بزنس کمیونٹی، ان کے ملازمین اور اہل خانہ کی زیادہ تعداد کو ویکسین لگانے کیلئے آئی سی سی آئی سمیت اسلام آباد کے تجارتی و صنعتی علاقوں میں بھی ویکسی نیشن سنٹرز قائم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی پہلے ہی ڈی ایچ او اسلام آباد کے ساتھ اس تجویز پر عمل

درآمد کیلئے کام کر رہا ہے تا کہ اسلام آباد میں کروناوائرس پر قابو پر کر کاروبار پر تمام پابندیاں ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ چیمبر کے تعاون سے کل ہی سینٹارس اسلام آباد میں نجی شعبے کا پہلا ویکسی نیشن سنٹر قائم کیا جائے گا جس میں مرد اور خواتین کیلئے الگ کاؤنٹر ہون گے اور اس سنٹر کے ذریعے تاجر برادری، ملازمین اور گاہکوں کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔پاکستان بزنس کونسل، ایف پی سی سی آئی

، اوورسیز چیمبر، چین اسٹور ایسوسی ایشن اور ملک کے دیگر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے اپنے علاقوں میں ویکسی نیشن سنٹرز کے قیام اور ویکسی نیشن مہم کو آگے بڑھانے کیلئے حکومت کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے لئے ہفتے میں ایک دن کاروبار بند کئے جائیں اور کاروباری اوقات کو رات 10 بجے یا 12 بجے تک بڑھایا جائے۔ انہوں نے سعودی عرب، ترکی اور یورپ کی طرف سے مخصوص ویکسین لگوانے کے مسئلے کی طرف وفاقی وزیر کی توجہ مبذول کی اور اس مسئلے کو متعلقہ حکام کے ساتھ اجاگر کر کے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسد عمر نے شرکائ￿ کو یقین دلایا کہ وزارت خارجہ پہلے اس مسئلے پر متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے تاکہ اس کو جلد حل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…