اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) غریب مریضوں کے لئے بڑی خوشخبری، گردہ ٹرانسپلانٹ اب مفت ہوگا ۔ راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی بڑی کامیابی ، سرکاری سطح پر34سالہ مریض زاہد کا پہلا کڈنی ٹرانسپلاٹ کا کامیاب آپریشن کرلیا۔
پروفیسر ڈاکٹر زین نے کہا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ سرکاری سطح پر بلکل مفت ہوا،5 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں مریض کی بہن کہ کڈنی نکال کر مریض میں پیوندکاری کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اب مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے، کورونا کی وجہ سے آپریشن تاخیر کا شکار ہوا مگر کامیاب رہا۔ بے نظیر ہسپتال میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب ہوگیا، بے نظیر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 4 گھنٹوں کے آپریشن میں قیمتی زندگی بچا لی۔ رجسٹرار ڈاکٹر شعب نے کہاکہ 34 سالہ مریض زاہد کے گردے فیل ہوئے تھے، کورونا کی وجہ سے آپریشن تعطل کا شکار تھا۔ رجسٹرار ڈاکٹر شعیب نے کہاکہ راولپنڈی میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ بلکل مفت ہوا ہے۔خیال رہے کہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب لاکھوں افراد گردوں کے امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں لاکھوں افراد کو ممکنہ طور پر گردوں کے ڈائیلاسز یا پیوند کاری کی ضرورت جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔برطانوی ماہرین کے مطابق صحت یابی کے بعد کرونا وائرس کے اثرات اور بھی ہیں تاہم گردوں کو پہنچنے والا نقصان زیادہ بڑا خدشہ ہے، کرونا وائرس براہ راست گردوں پر حملہ کرتا ہے، وائرس سے ہونے والے ورم سے گردوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عام حالات میں آئی سی یو میں زیر علاج رہنے والے 20 فیصد افراد میں ڈائیلاسز کی ضرورت پڑتی ہے، لیکن کو وِڈ 19 کے دوران یہ شرح 40 فیصد تک چلی گئی۔