ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے بتایا ہے کہ سال2020کی پہلی ششماہی کے آخر تک مملکت کی آبادی تین کروڑ 50 لاکھ کی سطح سے تجاوز کر گئی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں سعودی عرب کی مقامی اور مقیم افراد کی تعداد
کو الگ الگ ظاہر نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں 2018 کے بعد سے غیر ملکیوں کی تعداد ظاہر نہیں ہو سکی ۔ تین سال قبل سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ ہے جو کہ کل آبادی کا 38 فی صد بنتی ہے۔ جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2016 کی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر وسط سال 2020 تک 40 سال سے کم افراد کی تعداد 24لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو کہ کل آبادی کا مجموعی طور پر 69.1 فی صد ہے۔ سال 2019 کے وسط کے مقابلے میں اس میں پانچ لاکھ 23ہزار 429افراد کا اضافہ ہوا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔رپورٹ کے مطابق 15 سال سے کم عمر کے افراد کی تعداد میں ایک لاکھ 66ہزار 530اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پندرہ سے 34 سال کی عمر کے افراد کی تعداد میں 50ہزارکا اضافہ ہوا جس کے بعد اس عمر کے افراد کی مجموعی تعداد سال 2020 کے دوران دولاکھ 62ہزار ہو گئی۔ جو کہ کل آبادی کا 38 فی صد ہے۔