جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

بابر اعظم نے منگنی کر لی, آئندہ سال شادی ہو گی

datetime 1  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اگلے برس اپنی کزن سے شادی کرلیں گے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر کا اپنے چچا کے ہاں رشتہ طے ہوگیا ہے اور دونوں فیملیز میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ اگلے برس شادی کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم اپنے چچا کی بیٹی سے شادی کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز ہی سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو

شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔اظہر علی نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ وہ اب شادی کرلیںدوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) پاکستان کھلاڑی بابراعظم کو پلیئرآف دی منتھ قرار دے دیا ہے۔بہترین کھلاڑی کیلئے بابر اعظم، فخر زمان اور کوشل بھرتل میں مقابلہ تھا۔فخر زمان نے100.66 کے تناسب سے302 رنز بنائے جن میں2 سنچریاں بھی شامل ہیں۔بابر اعظم نے76 کے تناسب ایک روزہ میچز میں228 رنز اور43.57 کے تناسب سےٹی20 میچز میں305 رنز بنائے۔تیسرے’پلیئر آف دی منتھ‘ کشال بھرتل نے بین الاقوامی ٹی20 میچز میں69.50 کے تناسب سے 278 رنز بنائے۔شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے تھے۔خیال رہے کہ آئی سی سی نے جنوری2021 سے مرد و خواتین کرکٹرز کیلئے ’پلیئر آف دی منتھ‘ ایوارڈ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ تاکہ بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سراہا جائے۔پلیئر آف دی مہینے کا فیصلہ آزاد ووٹنگ اکیڈمی کے ذریعہ کیا جائے گا جس میں پوری دنیا کے کرکٹ شائقین شامل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…