بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ! آئی سی سی نے پاکستانی بولر کو ماسٹر آف گوگلی کے اعزاز سے نواز دیا

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ پاکستان کے لیجنڈ سپر سٹار شاہد آفریدی کو ماسٹر آف گوگلی کے اعزاز سے نواز دیا گیا ہے۔آئی سی سی نے سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرکے پاکستانی سٹار شاہد آفریدی کی گوگلی ڈلیوری کی تعریف کی اور انھیں گوگلی کے استاد کے اعزاز سے بھی نوازا۔

انھوں نے کیا کہ گوگلی میں شاہد آفریدی سے بڑا استاد نہیں دیکھا۔دوسری جانب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی کو کوئی چیلنج نہ کر سکا ،فخرزمان ساتویں بہترین بیٹسمین بن گئے۔کپتان بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں 865 پوائنٹس لے کر بدستور سرفہرست ہیں، 8 پوائنٹس پیچھے بھارتی قائد ویرات کوہلی کا نمبر دوسرا ہے،ہم وطن روہت شرما نے تیسری پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے۔پاکستان کے فخرزمان ساتویں درجے پر موجود ہیں، بنگلادیشی مشفیق الرحیم نے 4 درجے ترقی سے کیریئر کی بہترین 14 ویں پوزیشن پا لی، محمود اللہ 2 درجے بہتری ملنے پر 38 ویں نمبر پر آگئے۔بولنگ میں کوئی پاکستانی ابتدائی 10بولرز میں موجود نہیں ہے،کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ کا راج ہے، بنگلہ دیشی اسپنر مہدی حسن مرزا 3 درجے ترقی ملنے پر دوسرے بہترین بولر بن گئے، انھیں یہ بہتری بنگلادیش کیخلاف سیریز کے ابتدائی2 میچز میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ملی، وہ ٹاپ 2 میں شامل ہونے والے تیسرے بنگلہ دیشی بولر بنے۔مستفیض الرحمان ایک قدم آگے بڑھ کر آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے، سری لنکن پیسر دشمانتھا چمیرا نے 11 درجے بہتری ملنے پر مشترکہ طور پر 61 ویں پوزیشن حاصل کرلی، ان کے شراکت دار ہم وطن پی ڈبلیو ایچ ڈی سلوا ہیں، انھیں 8 جبکہ دھنن جایا ڈی سلوا کو 9 درجے بہتری ملی جس کے بعد وہ 83 ویں نمبر پر ہیں۔اسکاٹ لینڈ کے بولر الیسیڈر ایوانو 10 ترقی کے زینے طے کرکے 89 ویں درجے پر پہنچ گئے،آل رائونڈرز میں بنگلہ دیشی شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مشکل ترین بیٹسمین ہیں جن کو میں نے بالنگ کرائی۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بالر پیٹ کمنز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ٹیم میں ایک دو کھلاڑی ہوتے ہیں جن کو بالنگ کرانا مشکل ترین ہوتا ہے اور بابر اعظم ان میں سے ایک ہے۔پیٹ کمنز نے کہا کہ ایسے کھلاڑی دنیا میں بہترین کھلاڑی ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کوئی کمزوری نہیں ہوتی۔ ہر ٹیم میں ایک دو ایسے بیٹسمین ہوتے ہیں جن کو گیند کرانا مشکل کام ہوتا ہے تاہم آپ کو ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ملنے والی کامیابی فائدہ مند ہوتی ہے۔انہوں نے بھارت،انگلینڈ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو بھی مشکل قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…