پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

قصورمیں 12 سالہ یتیم بچی کو مزدوری کے بہانے بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور( آن لائن ) منڈی عثمانوالہ میں چار افراد نے مزدوری کے بہانے بلا کر 12 سالہ یتیم بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔پولیس نے بتایا کہ بچی کھیتوں میں مزدوری کرکے ماں و دیگر کا پیٹ پالتی ہے، زیادتی کا شکار بچی کا والد فوت ہوچکا ہے،والدہ بھی ذہنی معذور ہے۔ڈی پی اوعمران کشور نے بتایا کہ ملزمان علی رضا، ذوالفقار اور

عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا، ملزم رضا بچی کو مزدوری کے بہانے کھیتوں میں لے گیا جہاں پہلے سے موجود دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔ملزمان زیادتی کے بعد فرار ہوئے، جیو فینسنگ سمیت جدید طریقے سے گرفتاری عمل میں آئی۔ ملزمان سیاسی طور پر راضی نامہ کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔دوسری جانب پتوکی نامعلوم چوروں نے پٹواری کے گھر میں گھس کر سیف الماری کا تالا توڑ کر 22 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے کی نقدی رقم لے گئے پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی گزشتہ روز تحصیل پتوکی کے علاقہ لکھو ڈیر کا رہائشی پٹواری امجد علی اپنے گھر سو رہا تھا کہ پنے کے شور کی وجہ سے کوئی آواز سن نہ سکا نامعلوم چور اس کے گھر آئے اور سیف الماری کے تالے توڑ کر 22 لاکھ 55’ہزار روپے کا طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے سے زائد کی نقدی رقم چوری کرکے لے گے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی امجد علی پٹواری نے مقدمہ اندراج کیلئے نامعلوم چوروں کے خلاف تھانہ سرائے مغل پولیس کو تحریری درخواست دے دی ۔ گذشتہ روز واپڈہ ایس ڈی او کاہنہ عامر عزیزکا غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹی میں گرینڈ آپریشن ، ہاوسنگ سوسائٹی کو غیر قانونی بجلی دینے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ غیر قانونی طریقے سے سوسائٹی میں بجلی

پولز لگانے پر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج۔واپڈہ ایس ڈی او کاہنہ عامر عزیزکا میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ نجی سوسائٹی ایلیٹ ٹاون جس کے بلاک ڈی, ای, ایف , ایل ڈی اے سے منظور شدہ نہیں ہے اور وہاں بجلی گیس پانی بھی منظور شدہ نہیں۔ وہاں پولیس کے ریٹائرڈ کانسٹیبل امانت علی اور مشہور زمانہ ڈیلر سلیم کی بدمعاشی سے 14 پولز لگا کر غیر قانونی بجلی دینے کی کوشش کی گئی جوکہ ہماری ٹیم نے ناکام بنا دی ۔مزید

انکا کہنا تھا کہ واپڈہ اہلکار نے جب وہ سب غیر قانونی پولز کو اتارنے کی کوشش کی تو انہیںملزمان کی طرف سے سخت مزاحمت، سنگین نتائج اور اسلحہ دیکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ۔محکمہ واپڈا نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 1325/21 تھانہ کاہنہ میں درج کروا دیا۔عامر عزیز کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی کنکشنز رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق لیسکو کی قانونی کاروائی جاری رکھی جائے گی۔ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…