پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

سندھ میں کورونا انڈین ویرینٹ داخل ہوگیا،سیکرٹری صحت سندھ کی تصدیق

datetime 31  مئی‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سیکرٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے کہاہے کہ سندھ میں کورونا انڈین ویرینٹ داخل ہوگیا، کراچی ایئرپورٹ پر 4 افراد میں انڈین قسم کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کاظم جتوئی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر جن 4 متاثرہ افراد کی تصدیق کی گئی ہے ان میں سے 3 کراچی کے اور ایک گھوٹکی کا رہائشی ہے۔

سیکریٹری صحت نے مزید بتایا کہ 3 افراد عراق سے اور ایک مسقط سے پاکستان آیا ہے۔حکام نے تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا ہے اور اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 779 ہو گئی ہے، جبکہ کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 59 ہزار 33 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار947 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 8 لاکھ 41 ہزار 241 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار223 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 32 لاکھ 21 ہزار 580 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔اب تک کورونا ویکسین کی کْل 61 لاکھ 30 ہزار 509 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 686 ہو گئی، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 999 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 665 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 20 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ

32 ہزار 549 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کْل اموات 4 ہزار 73 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 195 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 760 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 148 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں

جہاں 277 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 232 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 543 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 578 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…