جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

”خدمت آپ کی دہلیز پر“ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں دینے کیلئے بڑا پروگرام لانچ کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2021 |

لاہور(پ ر ) بزدار حکومت نے صوبے کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں دینے کیلئے بڑا پروگرام لانچ کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ آفس میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خدمت ایپلی کیشن کا بھی افتتاح کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری،

کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری بلدیات نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے اہم خد و خال کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ عوام کی خدمت کیلئے شاندار پروگرام ہے۔اس پروگرام سے نچلی سطح پر سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں گی۔یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ گورننس کا منفرد ماڈل ہے جس سے صوبے کی عوام کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام ابتدائی طورپر3 ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلے ہفتے میں گلیوں، بازاروں اورمحلوں کو صاف کیا جائے گا۔ سڑکوں کے کناروں سے تعمیراتی مٹیریل اٹھایا جائے گا۔درختوں اور کھمبوں سے لٹکے ہوئے بینرز اور وال چاکنگ ختم کی جائے گی اور خراب سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کیاجائے گا۔ دوسرے ہفتے میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولتوں میں بہتری لانے پر توجہ دی جائے گی۔ سیوریج پائپ صاف کئے جائیں گے او رکھلے مین ہول پر ڈھکن نصب کئے جائیں گے جبکہ تیسرے ہفتے میں سرکاری دفاتر، سکولوں اور دیگر عمارتوں پر رنگ و روغن اور صفائی ہوگی۔پارکس،گرین بیلٹس،راؤنڈ اباؤٹ اور چوکوں کی بیوٹیفکیشن پر توجہ دی جائے گی اور دیہی و بنیادی مراکز صحت کو صاف ستھرا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام میں سول سوسائٹی، مقامی افراد اور ٹائیگر فورس کو شریک کیا جائے گا۔ عوام سے براہ راست فیڈ بیک لیا جائے گا اور فیلڈ سرگرمیوں کی ایپ کے ذریعے پروگرام کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جز وہے۔عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ہمارا نصب العین ہے۔عوام کے مسائل کا فوری ادراک اور فوری حل کسی بھی فلاحی ریاست کا فرض ہے اور حکومت پنجاب اپنے اس فرض سے غافل نہیں۔ حکومت عوام کی خدمت کے عزم کو پورا کرنے کے لئے تمام سروسز کو عوام کی دہلیز پر لے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام سے عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے۔ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ”اے سی کارکردگی ایپ“ اور صوبائی حکومت نے’’خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے نام سے ایپ تیار کرلی ہے۔ شہری ایپ پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ عوام کی شکایات کیلئے ڈیش بورڈ بھی تیار کیاگیاہے۔ ڈیش بورڈ پر درج شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات سے کسی بھی ضلع یاڈویژن کی انتظامیہ کی کارکردگی کا تعین کیاجائے گا اور اس ضمن میں شہریوں کے فیڈبیک کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“پراجیکٹ کے آغاز کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر کو حل کرنا ہے۔چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…