منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے پیر سے کوئٹہ میں کالجز اور اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ سیکرٹری تعلیم بلوچستان ہاشم غلزئی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے 29مئی کو ہونے والے اجلاس میں حکومتی ہدایات ملنے کے بعدبلوچستان میں کالجز،ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں میں تعلیمی

سرگرمیوں کا ا ٓغاز آج سے کردیا جائیگا انہوں نے بتایا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں 24مئی سے جاری ہیں البتہ کوئٹہ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل تھیں جو وائرس کے پھلاؤ کی شرح میں کمی آنے کے بعد آج سے بحال کردی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدآمد کیا جائیگا۔خیبر پختونخوا حکومت نے پیر سے نجی اور سرکاری کالجز کھولنے کا اعلان کردیا۔محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق صوبے بھر میں 31 مئی سے تمام نجی و سرکاری کالجز ایس او پیز کے تحت کھل جائیں گے۔اعلامیے میں کالجزسربراہان کو ٹیچنگ اورنان ٹیچنگ اسٹاف کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 5 جون کے بعد اساتذہ اور عملہ بغیرویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کالجز نہیں آسکیں گے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بھائی چارے، اخوت اور اتحاد و اتفاق کے سنہری اصولوں پر چلنا ہی موجودہ صورتحال کا تقاضہ ہے۔ ذاتی مفادات اور سیاست سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔دنیا میں ہماری پہچان پاکستان سے ہے اور عزت و وقار بھی۔ہمیں تمام اختلافات کو بالائے طاق

رکھتے ہوئے باوقار قوم کے طور اپنا مقام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔وطن عزیز کیلئے ہم سب کو کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے اور پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپوزیشن کو منفی رویہ ترک کرکے اجتماعی

سوچ اپنانا ہوگی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت صوبے میں یکجہتی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں بلکہ اتفاق اوراتحاد کا ہے اور ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی مٹی ہم سے اتحاد اور یگانگت کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پاک دھرتی کے اس قرض کو اتارنے کے لئے سب کو ایک ہونا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…