مصباح الحق کی 47ویں سالگرہ ،سوشل میڈیا پرپیغامات کی بارش ہوگئی

28  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و سابق کپتان مصباح الحق نے اپنی 47ویں سالگرہ منا ئی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مصباح الحق کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔لارڈز کے تاریخی میدان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھی مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔سوشل

میڈیاپر مصباح الحق کے مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے جانے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔مصباح الحق 28 مئی 1974ء کوپنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے۔اْن کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے۔ اْنہوں نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔مصباح الحق نے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور2002میں ایک روزہ کرکٹ سے کیا۔2007 میں مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ ٹیم میں شامل کیاگیا جس میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کئے۔ٹیسٹ میچوں میں مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے 6سال 8ماہ تک طویل ترین کپتان رہے۔ان کی قیادت کرکٹ ٹیم نے 53میچ کھیلے جن میں سے24 میچ جیتے 13 ہارے اور 11بے نتیجہ رہے۔بطور کپتان انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں 3943رنز اسکور کئے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سنچری اسکور کرنے والے سنیئر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔مصباح الحق اپنے ٹک ٹک بلے بازی کے لئے مشہور تھے لیکن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بھی انہوں نے ہی نے اسکور کی، یہ اعزار 2014میں آسٹریلیا کے خلاف 56گیندوں پرحاصل کیا۔مصباح الحق کو یہ اعزازبھی حاصل رہاکہ آپ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی

پوزیشن حاصل کی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سیمصباح الحق کو ٹیسٹ’ چمپئن شپ میس‘ بھی دی گئی۔مصباح الحق نے 72ٹیسٹ میچوں میں 45.84کے اوسط سے 4ہزار 9سو51رنز اسکور کئے جن میں سے ناٹ آئوٹ 171اْن کا بہترین اسکور رہا۔ انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں 10 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں

اسکور کیں۔ون ڈے میں بھی مصباح کی کارکردگی متاثر کن ہے۔ایک روزہ کرکٹ میں مصباح تین ہندسوں کو عبور کرنے میں ناکام رہے۔ ون ڈے میں آپ کی بہترین اننگز 96رنز ناٹ آئوٹ ہے۔مصباح الحق نے 8 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی جن میں سے6 میں کامیابی اورصرف 2 میچوں میں ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔ 39ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 37.52کے اوسط سے 7 سو 88 رنز اسکور کئے جن میں سے تین نصف

سنچریاں شامل ہے۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نصف سنجری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز بھی مصباح الحق کو حاصل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں اْن کی بہترین اننگز 87رنز ناٹ آئوٹ ہے۔27فروری 2012ء کو مصباح الحق کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو وہ کپتانی سے دستبردار ہوگئیاور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی اب وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…