اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کی گرفتاری کے لیے ورکنگ پیپرز کی تیاری شروع کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیرشہزاد اکبرکی ایف آئی اے آمد کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین
سے متعلق کیسزکی انویسٹی گیشن میں ایک بارپھرتیزی آگئی جس کے بعد جہانگیرترین اوران کے اہلخانہ کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات کی پراگرس رپورٹ تیارکرلی گئی۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق جہانگیرترین کی گرفتاری کے لیے ورکنگ پیپرزکی تیاری شروع کردی گئی ہے جس کے لیے کیسز کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی بھی ایک بار پھرڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے حوالے کردی گئی ہے۔واضح رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، دو بیٹیوں، داماد اور فیملی کے دیگر افراد پر 2 مقدمات درج کیے ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ قوم کی خدمت کرنے والے قید اور چینی چور دندناتے پھر رہے ہیں، معاشی بحران سر چڑھ کر بو ل رہا ہے،نیب نیازی کا اپوزیشن کے حوالے سے بغض اپنی مثا ل آ پ ہے،نوازشریف، شہباز شریف اور(ن) لیگ کی سچائی کی گواہی وقت دے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا مزید کہا کہنا تھا کہ تبدیلی دور میں آٹا اورچینی سمیت ضروریات زندگی کے نرخوں نے عوام کوایڑیاں رگڑنے پرمجبورکردیا ہے،وطن عزیز میں متعدد بحران نااہل تر ین حکمرانوں کی بدانتظامی کاشاخسانہ ہیں۔حکومت عام
آدمی کودرپیش مسائل کاادراک اورا ن کے سدباب کیلئے کو ئی کردارادا نہیں کررہی جبکہ عمران خان کو تواس وقت اپنے اقتدار کے دوام کے سواکچھ نہیں سوجھ رہا،وفاق سے صوبوں تک کوئی حکومت نبض شناس اورفرض شناس نہیں۔ پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں مہنگائی خطرناک حد تک جاپہنچی ہے، عوام کو خودکشیاں کرنے پر
مجبور کردیا گیاہے، تعلیم اورصحت سمیت آج ریاست کاہرشعبہ زبوں حالی اورمعاشرہ مجموعی طورپر بدحالی کاشکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مزدور،محنت کش اورمفلس طبقات کیلئے زندگی دن بدن مزید دشوار ہوتی چلی جارہی ہے۔ نااہل حکمران عوام پر تر س کھائیں وزیر و ں مشیرو ں پر خر چ ہونے والی کثیر ر قم کو عوامی فلاح و بہبو د پر خر چ کیا جائے۔