جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

اولیول کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا‎‎

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ برٹش کونسل کو اولیول امتحانات کیلئے این او سی جاری کر دیاہے، اولیول امتحانات 26 جولائی سے 6 اگست تک لے سکتے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شفقت محمود نے لکھا کہ فیصلہ اولیول کے طلبہ کو اے لیول اور ایف اے/ایف ایس سی میں سہولت دے گا، جولائی میں

امتحانات ہونااحسن قدم ہے میں خوش ہوں کہ کیمبرج انتظامات کر رہا ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں وزیرتعلیم نے کہا کہ وبائی امراض نے ہر شعبے خصوصاً تعلیم میں بے پناہ مشکلات پیدا کر دی ہیں تعلیم جاری رکھنے کیلئے ہم مشکل فیصلے کرتے رہے ہیں ہر فیصلے کے فائدے اور نقصان ہوتے ہیں،طلبا ء کی فلاح وبہبود زیادہ اہم ہے۔دوسری جانب بہاولنگر انتظامیہ نے شہر کی گنجان آباد بستیوں میں قائم بڑے بڑے تعلیمی اداروں کو فی الفور آبادی سے باہر منتقل کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں انتظامیہ کی جانب سے چند ماہ قبل ان اداروں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے کئی تعلیمی ادارے اپنی بلڈنگز کو آبادی سے باہر لے جاچکے ہیں جبکہ اب بھی درجنوں کی تعداد میں ایسے ادارے شہر کی آبادیوں میں موجود ہیں جو احکامات کے باوجود بھی منتقل نہ کئے جاسکے جن کیخلاف انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن کے تعاون سے کاروائی کرنے جارہی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تدریسی اور غیرتدریسی عملے کی ویکسی نیشن 5جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ تمام اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا غیر تدریسی عملہ فوری ویکسینیشن کرائے، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو سروس کارڈ کی بنیاد پر واک ان ویکسی نیشن مہیا کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…