پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بجٹ سے قبل ہی تنخواہوں میں 4 ہزار روپے کا اضافہ‎‎

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، اسلام آباد( آن لائن)خیبرپختونخواہ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی ماہانہ تنخواہ 17 ہزارسے بڑھا کر21 ہزار کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے یومیہ اْجرت پرکام کرنے والوں کی ماہانہ تنخواہ 17 ہزارسے بڑھا

کر 21 ہزار کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔محمود خان نے کہا کہ معاشرے کے کمزورطبقوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم عمران کے فلاحی ریاست کے وڑن کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں۔محمود خان نے کہا کہ کمزورطبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کا تسلسل جاری رکھیں گے، مشکل صورتحال کے باوجود اگلے بجٹ میں معاشرے کے کمزورطبقوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا ، دوسری جانب وفاقی حکومت کی طرف سے نئے مالی سال کا بجٹ 22ـ2021ء 11 جون کو پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے لیے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتِ پنجاب نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی مشروط حمایت کی ہے۔حکومتِ پنجاب کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت پنجاب کو اضافی فنڈز دے تو وہ تنخواہوں میں 10 فیصد کر سکے گی۔پنجاب حکومت نے یہ موقف پیش کیا ہے کہ وہ پہلے ہی سیکریٹریٹ ملازمین کو ایگزیکٹو الائونس دے رہی ہے جبکہ دیگر ملازمین کو 25 فیصد الائونس یکم جون سے ادا کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…