بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

گردشی قرضوں میں اربوں روپے کی کمی پی ٹی آئی حکومت نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال جولائی تا اپریل گردشی خسارہ 449 ارب روپے تھا جو کہ رواں برس اسی عرصے کے دوران کم ہو کر 260 ارب رہ گیا ہے ، گردشی خسارے میں 189 ارب کی کمی واقع ہوئی ہے۔

منگل کو ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے بتایا کہ رواں برس پورے سال کا گردشی خسارہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے آخری سال کے گردشی خسارے کی نسبت 100 ارب سے زائد کم رہنے کی توقع ہے۔ توانائی کے شعبے کی کارکردگی میں یہ بہتری اور گردشی قرضوں میں اضافے میں سست روی ، مستقل سخت محنت ، تجزیاتی اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی اور فیصلہ سازوں اور طاقتور اشرافیہ کے مابین گٹھ جوڑ توڑنے کی آمادگی کا نتیجہ ہے۔دریں اثنا ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہمیں گروتھ ریٹ کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے، ملک کے معاشی ایشوز، عوامی ایشوز پر سیر حاصل گفتگو ہونی چاہیے، اس بحث میں تمام معاشی ماہرین کو شامل ہونا چاہیے، ملک میں ہائوسنگ، زراعت، انڈسٹریز اور برآمدات کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، امید ہے کہ آئندہ برس گروتھ ریٹ 5 فیصد اور اس سے اگلے سال 6 فیصد پر بھی جائے گا، چین نے ہمارے لئے اتنا بڑا

انفراسٹرکچر قائم کیا ہے، سڑکیں اور پاور سیکٹر قائم کیا ہے، ہمیں اس سے بہترین انداز میں فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، ہائوسنگ سیکٹر معیشت میں گروتھ کا انجن ہوتا ہے، ہائوسنگ کے شعبہ کی ترقی سے کسی ایک شہر میں نہیں بلکہ پورے ملک میں گروتھ ہوتی ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس ڈیفالٹرز کو جیل بھیجا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…