ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

شادی کی ویڈیو بطور شہادت دیکھ کر جج نے نان و نفقہ پر تاریخی فیصلہ سنا دیا

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یارخان(آئی این پی )فیملی کورٹ کا منفرد فیصلہ،شادی کی ویڈیو کو بطورشہادت دیکھ کر فیملی جج نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق سلطانیہ ٹائون رحیم یار خان کی رہائشی راحیلہ شہزادی نے جناح پارک کے رہائشی عابد منیر کے خلاف فیملی دعوی

نان و نفقہ، دلا پانے سوا تولہ طلائی زیورات و واپسی سامان جہیز دائر کیاجس پر فیملی جج ندیم اصغر ندیم نے حق مہر اور سامان جہیز کے مقدمہ کا فیصلہ کرنے کیلئے جدید آلات کا سہارا لیاشادی کی ویڈیوکو بطور شہادت دیکھاتھا اورفیصلہ محفوظ کر لیا تھا گزشتہ روز سماعت مقرر ہوئی اورفاضل جج ندیم اصغر ندیم نے فیصلہ سنادیا جس میں کہا گیا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح خواں نے کہا کہ دو ہزار روپے حق مہر کے عوض نکاح قبول ہے،جس پر دلہن نے کہا کہ قبول ہے جبکہ مدعا علیہ نے شہادت پیش کی کہ دو ہزار روپے حق مہر مقرر ہوا جو کہ ادا کردیااورسوا تولہ سونا بعد میں لکھا گیا، عدالت نے طلائی زیورات کا بطور حق مہر ثابت نہ ہونے پر مقدمہ خارج کر دیااسی دوران فیملی جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جدید آلات کی مدد سے تیار کردہ شہادت عدالت میں فیصلے کے لیے پیش کی جاسکتی ہے اور اس سے مدد لی جاسکتی ہے،جبکہ اس فیصلے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے اس فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے فیملی جج ندیم اصغر ندیم کے منفرد اورانصاف پر مبنی فیصلوں کی تعریف بھی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…