منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جن کی اپنی کوئی سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں، وہ دوسروں کو قانون پر مشورہ نہ ہی دیں تو بہتر ہوگا ، مریم اور نگزیب نے شہزاد اکبر کو کھری کھری سنا دیں

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے قانونی معاونت کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جن کی اپنی کوئی سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں، وہ دوسروں کو قانون پر مشورہ نہ ہی دیں تو بہتر ہوگا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر کے بنائے اور لگائے

الزامات میں سے ایک روپیہ سرکاری خزانے میں اب تک واپس نہیں آیا ،الزامات لگانے اور سیاسی انتقامی کارروائیوں پر آنے والے سرکاری خرچ کی تفصیل عوام کے سامنے لائیں ،یہ تفصیل عوام کے سامنے آئی تو پھر قانونی معاونت کی جلد ضرورت عمران صاحب اور شہزاد اکبر کو ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ عید والے دن دفتر کھول کر توہین عدالت کرنے والے بہانے بناکراورسیاسی بیانات دے کربھاگنے کی کوشش نہ کریں،شہزاد اکبر کی اپنی اور ان کے عہدے کی سپریم کورٹ کے مطابق کوئی قانونی حیثیت نہیں، وہ اپنے مشورے اور قانونی معاونت اپنے پاس ہی رکھیں ،الزمات لگانے والے ، عدالتوں سے بھاگ جانے والے قانونی معاونت اپنے پاس رکھیں ،قانونی مشورے کی ضرورت انہیں ہے جن کی شہباز شریف کو ای سی ایل پہ ڈالنے کی اپیل لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ مسترد کرچکی ہے ،قانونی مشورے اور معاونت کی ان کو ضرورت ہے جو پی آئی ڈی میں کاغذ لہراتے ہیں لیکن عدالت کے ثبوت مانگنے پر بھاگ جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قانونی مشورے اور معاونت کی ان کو ضرورت ہے جو سپریم کورٹ میں شہبازشریف کے کیس میں بھاگ گئے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ قانونی معاونت کی ان کو ضرورت ہے جو جھوٹے ریفرنس تودائر کرسکتے ہیں لیکن عدالت میں ثابت نہیں کرسکتے ۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کا نام بلیک

لسٹ اور ای سی ایل میں نہیں تھا ،شہبازشریف کا نام ’پرسن ناٹ ان لسٹ‘ میں شامل کرکے عمران صاحب اور شہزاد اکبر نے توہین عدالت کی ۔ انہوںنے کہاکہ ای سی ایل میں نام شامل ہونے سے درخواستیں غیرموثر ہوجاتی ہیں، قانونی معاونت کی پیشکش کرنے والے کو اتناتو پتہ ہونا چاہئے؟ ،عمران صاحب اور شہزاد اکبر کو عید والے دن عوام کی نہیں، شہبازشریف کی فکر تھی، دفتر کھلواکر ای سی ایل میں نام شامل کیاگیا،غیرقانونی عہدے رکھنے والے نے غیرقانونی لسٹ میں شہبازشریف کا نام ڈال کر توہین عدالت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…