اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے تجزیہ نگار جلال الفرہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ مہربانی کرکے میرے یہ الفاظ پوری دنیا کو سنا اور دکھا دیں، انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے آپ کو ایک لقب دیا ہے، وہ لقب یہ ہے کہ آپ اس زمانے کے ارطغرل ہیں، عالم اسلام کے ہیرو ہیں، واقعی میں آپ اس دور کے ارطغرل ہیں، انہوں نے شاہ محمود قریشی کو بھی
پیغام دیا اور کہا کہ شاہ محمود قریشی صاحب کو بھی کہہ دیں کہ فلسطینی عوام آپ کو اپنے دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں اور آپ اس دور کے صدام حسین ہیں جو آپ کے اندر جرات ، جو آپ کے اندر دلیری ہے، ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لی، اور ان کے جو الفاظ ہیں، اے عرض فلسطین ہم آپ کے لئے ہیں، اے عرض فلسطین والوں ہم آپ کے لئے بیٹھے ہیں، یہ آج تک ہمیں کسی نے کہا ہی نہیں ہے۔