منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

دبئی کے ولی عہد کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ،نیو یارک(این این آئی) دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ حمدان کی اہلیہ شیخا بنتِ سعید الثانی المکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،

انہوں نے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔شیخ حمدان نے پہلے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ننھے مہمانوں کی آمد کی خبر نیلے اور گلابی پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔بعد ازاں شیخ حمدان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نومولود کو ہاتھوں میں اٹھائے ایک دلکش تصویر بھی جاری کی۔بچوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ‘سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں’۔شیخ حمدان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر سب سے پہلے ان کی بہنوں شیخہ لطیفہ اور شیخہ مریم نے انسٹاگرام سٹوریز کے ذریعے دی۔دوسری جانب ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی پوتی شہزادی بیٹریس کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی بیٹریس اور بزنس ٹائیکون ماپیلی موزی کے ہاں رواں برس موسم خزاں میں نئے مہمان کا اضافہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ 32سالہ شہزادی بیٹریس ملکہ برطانیہ کے چھوٹے بیٹے اینڈریو اور ان کی سابق اہلیہ سارہ فرگوسن کی بڑی بیٹی ہیں، شہزادی بیٹریس تخت کے وارثوں کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہیں۔گزشتہ برس جولائی میں شہزادی بیٹریس پراپرٹی ٹائیکون ایڈوارڈو ماپیلی موزی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…