پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

رانی کھیت کی وبا پھوٹ پڑی پولٹری فارموں میں 80 فیصد مرغیاں مرگئیں

datetime 22  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مرغیوں میں ر ا نی کھیت کی بیماری پھیلنے کی وجہ سے پولٹری فارموں میں 80فیصد مرغیاں مر چکی ہیں، پولٹری صنعت میں بحران، صورت حال پر غور کے لئے ملک بھر کے وٹرنری سائنسدانوں کا

اجلاس لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے، روزنامہ جنگ میں تجمل گرمانی کی شائع خبر کے مطابق این ڈی وائرس سے پھیلنے والی بیماری جو نیو کاسل ڈیزیز اور رانی کھیت کہلاتی ہے، ایک ماہ قبل پھیلنا شروع ہوئی اور اس وقت ملک کے تمام علاقے اس کی زد میں آ چکے ہیں، بیماری سے مرغی کا سانس بند ہو جاتا ہے اور ایک دن میں موت واقع ہو جاتی ہے، ذرائع نے بتایا کہ پولٹری فارموں میں بیماری پھیلنے کی وجہ سے 80فیصد مرغیاں مر چکی ہیں۔ ڈائریکٹر پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ سید کمال ناصر نے رابطے پر بتایا کہ مرغیوں میں این ڈی وائرس نے حملہ کر دیا ہے ، اس وائرس کو ابتدا میں کنٹرول کر لینا چاہئے تھا، لیکن وائرس کے شکل بدلنے کی وجہ سے کنٹرول کرنا مشکل ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ اس وقت مرغی کے گوشت کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…