اسلام آباد(آن لائن) اسٹیلبشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے میں گریڈ ایک سے لے کر 15 تک 1143 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ۔ نئی آسامیوں پر بھرتی کے لئے موقر اخبارات میں اشہارات دیئے جائیں گے جو 30 مئی کو پبلش ہوں گے ۔ نئی آسامیوں میں اسسٹنٹ کی 17 آسامیاں ہیں جس کے لئے کسی مستند یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونا ضروری ہے ۔ عمر کی بلاائی حد 18 سے 28 تک رکھی گئی ہے تفتیشی سب انسپکٹر کی 65 سینئر ٹائپسٹ کی 45 یو ڈی سی بی ایس 11 کی 24 ایل ڈی سی بی ایس 9 کی 34 اسسٹنٹ سب انسپکٹر
بی ایس 9 کی 211 کانسٹیبل بی ایس ( 5 ) کی 596 ، کانسٹبیل ڈرائیورز بی ایس ( 5 ) کی 41 سٹاف درکار ۔ ڈرائیور بی ایس ( 4 ) کی 4 نائب قاصد ، بی ایس ( 1 ) کی 50، باورچی بیا یس 1 کی 03 ، چوکیدار بی ایس 1 کی 14 ، سوئیپر بی ایس 1 کی 25 آسامیاں پر منظوری دی گئی ہے امیدوار اپنی سی وی تعلیمی اسناد کے ساتھ اخبارات میں شائع شدہ اشتہارات پر بھیج سکتے ہیں دوران انٹرویو امیدوار کو اپنی اصل تعلیمی اسناد لازمی دکھانا ہو گی ۔ کوئی بھی امیدوار کسی ایک آسامی کے لئے اپلائی کر سکتا ہے ۔