کراچی (این این آئی)قیدوبند کی صعوبتیں مسلم لیگ (ن) کا راستہ نہیں روک سکتیں ۔ مسلم لیگ (ن) پوری قوت کے ساتھ سلیکٹڈ نیازی حکومت کا ہر سطح پر محاسبہ کرے گی ۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے لائرز فورم کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اسلم بھٹہ ایڈوکیٹ کو ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہونے پر مبارکبادی اور اُ ن کی کاوشوں کو سراہا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میاں شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر اسلم بھٹہ ایڈوکیٹ سے ملاقات کے دوران انہیں صوبہ سندھ سے اکیلے ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران میاں شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پوری قوت کے ساتھ سلیکٹڈ نیاز ی حکومت کا ہر سطح پر محاسبہ کرے گی۔ اسلم بھٹہ ایڈوکیٹ نے سندھ بھر کے مسلم لیگ (ن) کے فورم سے تعلق رکھنے والے تمام وکلاء کی جانب سے میاں شہباز شریف کوان کی باعزت رہائی اور عید کی مبارکباد دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ سندھ بھر کے وکلاء مسلم لیگ(ن)کے شانہ بہ شانہ تمام استعماری قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پر جوش ہیں۔اسلم بھٹہ ایڈوکیٹ نے ملاقات کیلئے خصوصی وقت دینے پر میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔