راجہ ریاض کے الزامات ۔۔۔ مشیر احتساب شہزاد اکبر نے بھی ردعمل دیدیا

20  مئی‬‮  2021

اسلام آباد،لاہور (این این آئی، آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے راجا ریاض کے الزامات پر ردعمل میں کہا ہے کہ احتساب پاکستان تحریک انصاف کا اہم جْز ہے۔ اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہاکہ احتساب اگر سب کے لیے نہیں ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ پوچھے گئے

سوالات کا جواب مجھ پر الزامات لگانا نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہزاداکبرنہ بھی ہو تو تحقیقاتی ادارے اپناکام اسی طرح قانون کے مطابق آزادانہ کرتے رہیں گے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے رہنما راجا ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان سازشی لوگوں سے بچیں ، جو غلط فہمیاں پیداکر رہے ہیں۔انہوںنے کہا تھاکہ شہزاد اکبر پتا نہیں کہاں سے کیوں اورکیسے آئے؟ یہ سب وہ کر رہے ہیں، شہزاد اکبر کی آج تک کی کارکردگی صفربٹا صفر بٹاصفرہے۔دوسری جانب وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ علیحدہ گروپ بناناپارٹی ڈسپلن کیخلاف ہے،جہانگیرترین کواب اس بات کا فیصلہ کرلیناچاہیے وہ پارٹی میں رہناچاہتے ہیں یانہیں رہنا چاہتے۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین سے ایک اچھاتعلق ہے مگرگروپ بنانے کے معاملے پران سے سے اختلاف کروں گا،14سال مجھے پارٹی میں ہوچکے ہیں میرے ساتھ بھی کئی بارزیادتی ہوئی مگرمیں نے خاموشی اختیارکی اورسرخروہوا۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتاہوں سیاسی بلیک میلنگ مناسب نہیں عمران خان بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،جن کے ذاتی معاملات بھی تھے وہ بھی جہانگیرترین کیساتھ مل گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت موجودہے اورآئندہ 2سا ل بھی رہے گی،فنانس بل میں یہ لوگ بھی ہمارے ساتھ ہوں گے،مجھے پتہ ہے فا روڈ بلاک میں موجو د لوگ کوئی غلطی نہیں کریں گے

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…