پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی حکومت نے 100 سال قدیم مسجد شہید کردی

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنؤ(این این آئی)بھارت میں بی جے پی کی ریاستی حکومت نے 100 سال قدیم تاریخی مسجد کو بلڈوزر سے منہدم کردیا جس کے نتیجے میں مسلم آبادی میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔عرب میڈیا کے مطابق اترپردیش کے علاقے بارہ بنکی میں غریب نواز المعروف مسجد کی تعمیر برصغیر میں انگریز دور میں ہوئی تھی۔ مسلمانوں نے معاملے پر ہائی کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ شب ہزاروں بھارتی پولیس اہلکاروں نے مسجد کا محاصرہ کیا اور مسلمانوں کے احتجاج کو کچلنے کے لیے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی،پھر مسجد کو منہدم کرکے اس کا ملبہ تک دریا میں بہادیا گیا۔ اس دوران عملا کرفیو لگادیا گیا اور کسی کو کھڑکی کھول کر باہر دیکھنے کی اجازت تک نہ دی گئی۔بھارت کی سب سے گنجان آباد ریاست اترپردیش میں 2017 سے بی جے پی کی حکومت ہے اور ہندو انتہاپسند یوگی ادتیہ ناتھ وزیراعلیٰ ہے، ریاست کی آبادی 20 کروڑ ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد 20 فیصد ہے۔اترپردیش سنی مرکزی وقف بورڈ نے مسجد اور ریاست میں مسلمانوں کی دیگر املاک کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یہ کام کرکے عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے جس نے 31 مئی تک اسٹے آرڈر جاری کر رکھا ہے۔ بورڈ نے اسے حکومت کی غیر قانونی سخت کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔بورڈ کے چیرمین ظفر احمد فاروقی نے کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی، اختیارات کا ناجائز استعمال اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، ہم مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے عدالت جائیں گے اور مسجد کی شہادت میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کریں گے۔مقامی رہائشی نوجوان سید فاروق احمد نے بتایا کہ انتظامیہ نے ایک ماہ سے مسجد میں نماز پر پابندی لگادی تھی اور دروازے پر دیوار بھی تعمیر کردی تھی جس کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا تو پولیس نے انہیں مارا پیٹا اور گرفتار کرکے مختلف مقدمات بنادیے گئے، مقامی مسلم آبادی کو ڈرا دھمکا کر خوف زدہ بھی کیا گیا۔پھر مسجد کمیٹی کو شوکاز نوٹس دے کر کہا کہ یہ مسجد ایک سرکاری افسر کے گھر کے سامنے تعمیر کی گئی ہے، عدالتی حکم کے مطابق ٹریفک کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام مبینہ غیر قانونی مذہبی تعمیرات کو منہدم کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…