ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کو آج اچانک اربوں کی آمدن کی امید کامران خان کا بڑا دعویٰ

datetime 13  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آج حکومت کو اربوں روپے کی اچانک آمدن ہوسکتی ہے۔ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت ہی پرامید ہیں کہ ان کی حکومت کو آج اربوں روپے کی اچانک آمدن کا امکان ہے۔

کامران خان نے بتایا کہ آج سپریم کورٹ انتہائی اہم جی آئی ڈی سی کیس کا فیصلہ سنائے گی ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں ممکنہ طور پر حکومت کو 417 ارب روپے کی پھنسی ہوئی رقم ملنے کا امکان ہے، جو کہ انرجی کے ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کی جاسکے گی۔خیال رہے کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں دسمبر 2018 تک مختلف کمپنیوں کو 417 ارب روپے کی رقم واجب الادا تھی جس میں کھاد بنانے والی 6 کمپنیوں کے ذمہ 138 ارب روپے بنتے ہیں۔ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ذمے 42 ارب روپے، آئی پی پیپز کے 7 ارب روپے، کراچی الیکٹرک کے ذمہ 57 ارب روپے، سی این جی سیکٹر کے ذمے 80 ارب روپے جبکہ جنرل انڈسٹری کے ذمے چار ارب روپے واجب الادا ہیں۔سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کمپنیوں کے ذمے 78 ارب روپے جبکہ دیگر چھوٹی کمپنیوں کے ذمے بھی اربوں روپے واجب الادا ہیں۔ حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اس میں سے آدھی رقم معاف کردی تھی لیکن شدید تنقید کے بعد آرڈیننس واپس لے لیا گیا ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…