سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔کے ایم ایس نے بتایا کہ قابض بھارتی فوج
نے آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کو شہید کردیا جن میں سے 2 کی شناخت ملک بشیر، بلال احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھاری غاصب فوج نے اہلکاروں پر حملے کے بعد ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج پاڑہ میں فائرنگ کرکے 8 سالہ نہان بٹ کو شہید کردیا۔