پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اسمارٹ لاک ڈائون کے نام پر ملک بھر کے تا جروں کا استحصال اب ناقابل بر داشت ہو چکا ، 30 جون تک یہ کام کیا جائے، تاجروں کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چو ہدری نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈائون کے نام پر ملک بھر کے تا جروں کا استحصال اب ناقابل بر داشت ہو چکا ہے ، راولپنڈی اور اسلام آبادکے کارو باری مراکز سمیت ملک بھر کی بند مارکیٹوں کو 30 جون تک ہر قیمت پر کھولا جائے ،بصورت دیگر اب تاجر زبردستی از خود دکانیں کھولیں گے، آئندہ ملک میںکیے جانے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے

دوران کمرشل ایریاز کو کسی صورت بند نہ کیا جائے،بلکہ کمرشل ایریا میں لوکل پولیس و انتظامیہ مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز کے ساتھ ملکر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی اور اسلام آبادکے تا جر رہنمائوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ملک ظہیر احمد ، چوھدری سعید ،راجہ فیاض گل ،شہباز قادری ،چوھدری ساجد اقبال ،ملک صفت محمود ،ملک احسان الہی ،عبدالستار عباسی ،چوھدری جاوید اختر ،زاھد قریشی ،راجہ ضیاء احمد بھی مو جو د تھے۔محمد کاشف چوہدری نے کہا ملک بھر کے تاجروں نے معاشی مشکلات کے باوجود حکومت و انتظامیہ کے لاک ڈاؤن ،جزوی لاک ڈاؤن ،اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلوں میں اپنے کاروباروں کی قربانی دے کر کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کیامگر اب مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر اپنی دکانوں کے کرایہ جات ،گھروں کے کرایہ جات ،بجلی ،گیس ،پانی کے بلز ،ملازمین کی تنخواہیں یہاں تک کہ گھریلو اخراجات کرنے سے قاصرہو چکا ہے ،انھوں نے کہا اسی طرح کاروبارکو دوباہ چلانے کیلئے اس کے پاس نقد رقم بھی موجود نہیں ہے،مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجروں کی اکثریت دکانوں کے کرایہ جات ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیںہے ،اس حوالے سے وفاقی حکومت کرایوں کا ریلیف پیکیج دیتے ہوئے اپنے ایک نوٹیفکیشن کے زریعے مالکان جائیداد سے کرایہ دار تاجروں سے کرایہ نہ لینے اور تعاون کرنے کا پابند بنا کر کچھ ریلیف مہیا کروائیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…