ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومتی وزراء، اتحادی اور اپوزیشن سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے، ق لیگ کا مطالبہ

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری مونس الٰہی ایم این اے نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت اور اتحادی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن ہر روز حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھتی ہے، عوام اور اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، آئندہ جنرل الیکشن 2023ء میں ہوں گے، تحریک انصاف ہر سطح پر اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی

پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوامی مفادات کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں، احتساب کے معاملے پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ احتساب دونوں طرف ہوتا نظر آنا چاہئے، حکومتی وزراء، اتحادی اور اپوزیشن سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ہم مل کر ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے، ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت کے ساتھ ہیں، ہم جانتے ہیں کہ عوام کے مسائل حکومت کا ساتھ دینے سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…